|
باب وولمر کے لیے ستارۂ امتیاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر پرویز مشرف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آنجہانی کوچ باب وولمر کے لیے اعلی شہری اعزاز ستارۂ امتیاز (بعدازمرگ) کا اعلان کیا ہے۔ باب وولمر ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے ان کی موت کو مقامی پولیس مشکوک قرار دے چکی ہے۔ صدر پرویز مشرف نے باب وولمر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ’ان کی خدمات پاکستانی کرکٹ کے لیے گراں قدر رہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داری انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں نبھائی۔ یہ ان کی غیرمعمولی صلاحیت اور اہلیت ہی تھی جن کی بنا پر انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا‘۔ صدر مشرف نے باب وولمر کی بیوہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے ’انہیں ان کے شوہر کی اچانک موت کی خبر سن کر صدمہ پہنچا ہے اور وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستانی عوام انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ان کا خلا پر ہونا بہت مشکل ہے‘۔ باب وولمر کی موت پر پاکستانی کرکٹ حلقوں میں متضاد تبصرے کیے جارہے ہیں اور جمیکا کی پولیس کی طرف سے ان کی موت کو مشکوک قرار دیئے جانے کے بعد شکوک وشبہات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ | اسی بارے میں وولمر: استعفے کی نوبت ہی نہ آئی18 March, 2007 | کھیل وولمر: موت کے حالات ’مشکوک‘ 21 March, 2007 | کھیل کوچ باب وولمر انتقال کرگئے19 March, 2007 | کھیل وہ پاکستانی ٹیم کی دنیا تھے: ڈکی برڈ19 March, 2007 | کھیل ’انضمام، وولمر اور باری استعفیٰ دیں‘18 March, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||