|
کپ جیتنے پر فی کھلاڑی 50 لاکھ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے بسنت کی رات قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ پاکستان کی ٹیم اگر اس عالمی کپ کی چمپئن بنی تو ہر کھلاڑی کو پچاس پچاس لاکھ روپے انعام میں دیے جائیں گے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف کے مطابق دوسری پوزیشن حاصل کرنے کی صورت میں کھلاڑیوں کوپچیس پچیس لاکھ روپے دیے جائیں گے اور اگر پاکستانی ٹیم کا سفر سیمی فائنل تک پہنچ کر رک گیا تب بھی ہر کھلاڑی بارہ لاکھ روپے حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تقریب پی سی بی اورایک ٹی وی چینل کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹروں کے علاوہ عالمی کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صرف شعیب اختر اور محمد آصف موجود نہیں تھے کیونکہ وہ لندن روانہ ہو چکے ہیں۔ تقریب میں پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چھ سابق ٹیسٹ کرکٹروں وزیر محمد،امتیاز احمد، وقار حسن، محمد الیاس اور انتخاب عالم کو کرکٹرز بینیفٹ فنڈ کے تحت 25 25 ہزار کے چیک دیے۔ یہ رقم ان کرکٹرز کو ہر ماہ دی جائے گی۔ تقریب میں صدر پرویز مشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو چاہیے کہ جنوبی افریقہ کےہاتھوں شکست کو بھول کر عالمی کپ کا سفر جیت کے جذبے کے ساتھ شروع کرے۔ ٹیم کو جیتنے پر پچاس پچاس لاکھ کے انعام کا اعلان صدر پرویز مشرف نے کرنا تھا لیکن یہ اعلان ان کے تقریب سے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نسیم اشرف نے کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم عالمی کپ کے ساتھ یہ انعام بھی حاصل کرے گی۔ | اسی بارے میں پاکستان کا مسئلہ فیلڈنگ اور فٹنس21 February, 2007 | کھیل ’کسی ٹیم کو فیورٹ نہیں سمجھتے‘ 24 February, 2007 | کھیل پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشکل21 February, 2007 | کھیل ورلڈ کپ کے لیے ڈوپ ٹیسٹ17 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||