|
جان شیر خان کو جیل بھیج دیا گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعرات کو پشاور کی ایک عدالت نے سکواش کے سابق عالمی چپمین جان شیر خان کو ان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ عالمی چپمین کو جیل بھیجنے کا حکم رقم کے لین دین کے ایک مقدمے میں دیا گیا ہے۔ پشاور میں ایڈیشنل سیشن جج سید احتشام علی نے جمعرات کو سکواش کے سابق عالمی چمپین جان شیر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں مزید توسیع سے انکار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ ان کے ساتھ ان کے ایک اور ساتھی محبوب کو بھی عدالت نے جیل بھیج دیا۔ اس کے علاوہ دوسرے فریق کے چار افراد کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری کے خاتمے پر انہیں بھی گرفتاری کیا گیا ہے۔ جان شیر کے خلاف ایک مقدمہ پشاور کے مضافات میں گل درہ نامی علاقے کی ایک خاتون رخسانہ نے دائر کیا تھا۔ اس خاتون نے الزام لگایا کہ جان شیر اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں نے اسے اس کے مکان سے زبردستی بےدخل کرنے کی کوشش کی جس کے دوران اس خاتون کے مطابق اس کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ اس خاتون کے دیور عبدالشکور نے اصل میں جان شیر سے کچھ رقم بطور قرض لی تھی جس کے بدلے اس شخص کے بقول جان شیر اس سے سود کا بھی مطالبہ کر رہا تھا۔ تاہم جان شیر پر الزام ہے کہ اس نے رقم کے بدلے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس سے یہ سارہ تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا۔ جان شیر پر جو دفعات لگائی گئی ہیں ان کے تحت انہیں عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔ جان شیر ان الزامات کی تردید کرتے ہیں اور وہ عدالت کے باہر کسی تصفیے کی کوشش کر رہے تھے تاہم وہ ناکام ہونے پر عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔ اب انہیں کل عدالت میں ریمانڈ کے لیئے پیش کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں جان شیر کی واپسی10.08.2002 | صفحۂ اول ورلڈ جونیئر سکواش کیلئے پاکستانی ٹیم10 June, 2006 | کھیل ’پروفیشنل افراد کی ضرورت ہے‘ 16 May, 2006 | کھیل سکواش: رحمت خان مستعفی30 March, 2006 | کھیل سکواش: روشن خان انتقال کرگئے 07 January, 2006 | پاکستان سکواش چمپئن شپ، انگلینڈ فاتح14 December, 2005 | کھیل سکواش: کارلا خان کا ایک اور اعزاز 03 September, 2005 | کھیل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز24 July, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||