|
ورلڈ جونیئر سکواش کیلئے پاکستانی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹھارویں ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ چیمپئن شپ سولہ سے اٹھائیس جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد میں ہونے والے آزمائشی مقابلوں کے ذریعے یاسربٹ، فرحان محبوب، عامراطلس اور بلال زمان پاکستانی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یاسربٹ عامراطلس اور فرحان محبوب نے دوسال قبل اسلام آباد میں کھیلی گئی ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں کو مسلسل میچوں میں ہرا کر مصر کے رامی آشور نے عالمی جونیئر اعزاز جیتا تھا۔ پاکستان نے آخری بار 1986ء میں جان شیرخان کی کامیابی کی صورت میں ورلڈ جونیئر کا انفرادی اعزاز حاصل کیا تھا۔ پاکستان 2002 اور2004 میں ٹیم ایونٹ جیت چکا ہے۔ اس نے یہ کامیابیاں رحمت خان کی کوچنگ میں حاصل کی تھیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے ارباب اختیار پر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی کوچ کے عہدے سے استعفٰی دے دیا اور اب وہ کویت کے قومی کوچ کی حیثیت سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں نظرآئیں گے۔ | اسی بارے میں سکواش: پاکستان ساتویں نمبر پر27 November, 2005 | کھیل ’کامیابیاں والد کی مرہون منت ہیں‘07 January, 2006 | کھیل سکواش: رحمت خان مستعفی30 March, 2006 | کھیل رحمت خان کویت کے قومی کوچ مقرر19 April, 2006 | کھیل سیاست کا شکار ہوا ہوں، رحمت01 May, 2006 | کھیل خاتون ریفری کو دھمکی15 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||