BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’دورہِ انگلینڈ کے لیئے دستیاب ہوں‘
 

 
 
شعیب اختر گھٹنے اورٹخنے میں تکلیف کے سبب بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین بالروں میں سے ایک شعیب اختر نے گھٹنے اور ٹخنے کے آپریشن کے بعد منگل کو نیشنل اکیڈمی لاہور میں بالنگ کی۔ انہوں نے چار اوورز پھینکے اور کہا کہ انہیں اس دوران کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔

شعیب کے مطابق انہوں نے بالنگ کے دوران پچھتر فیصد زور لگایا اور رن اپ نسبتا چھوٹا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر وہ پوری رفتار اور پورے رن اپ سے بالنگ کرانے کے قابل ہو جاؤں گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ ان کی سرجری سے ان کی سپیڈ پر کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ تکلیف سے چھٹکارہ پانے کے بعد وہ سپیڈ میں زیادہ بہتری محسوس کر رہے ہیں۔

دورہء انگلینڈ کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ کافی مشکل ہو گا۔ انگلینڈ کے خلاف وہاں کے حالات اور وکٹوں کے سبب فاسٹ بالرز کا کردار کافی اہم ہو گا۔ انہوں نے محمد آصف اور رانا نوید الحسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کافی اچھی فارم میں ہیں دونوں ہی آج کل کاؤنٹی کھیل رہے ہیں جس سے انہیں مزید تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔ شعیب کے مطابق ان دونوں کی معاونت سے انہیں انگلش کھلاڑیوں کو پریشان کرنے میں آسانی ہو گی۔

سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ کپتان انضمام کی کپتانی میں ٹیم بہت اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم دورہء انگلینڈ سے کامیاب واپس آئے گی۔

یاد رہے کہ شعیب اختر اپنے گھٹنے اورٹخنے میں تکلیف کے سبب بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے اور سری لنکا بھی ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکے۔ فروری کے آخری ہفتے میں وہ آسٹریلیا گئے تھے جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد