|
ایمپائر کی طرف نہ دیکھنے کی سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد آصف کو ایمپائر کی طرف نہ دیکھنے پر آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے جرمانہ کیا ہے۔ انہوں نے آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق لیول ون کے تحت محمد آصف پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ محمد آصف اپیل کرتے وقت ایمپائرز کی طرف نہیں دیکھتے۔ لیول ون کے تحت زیادہ سے زیادہ جرمانہ میچ فیس کا پچاس فیصد بنتا ہے لیکن کرس براڈ کا کہنا ہے کہ چونکہ محمد آصف نئے بولر ہیں لہذا ان پر کم جرمانہ کیا گیا ہے تاہم انہیں چاہیے کہ وہ اپیل کرتے وقت ایمپائر کی طرف دیکھیں اور انہیں اہمیت دیں۔ محمد آصف نے بھارت کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئِے میچ میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ون ڈے میچوں میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان کی سات رن سے فتح06 February, 2006 | کھیل ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا02 February, 2006 | کھیل کراچی ٹیسٹ اور سیریز کی جیت01 February, 2006 | کھیل پاکستانی ’پیس بیٹری‘ کا نیا ہتھیار01 February, 2006 | کھیل ڈراوڈ کو آؤٹ کرنا آسان ہے: آصف30 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||