|
محمد یوسف کا گراونڈ میں سجدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف نے انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری مکمل کی تو وہ سجدہ میں گرگئے۔ محمد یوسف نے تین سال قبل اسلام قبول کرلیا تھا لیکن اسے منظر عام پر نہیں لائے تھے انہوں نے اس کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں کیا۔ محمد یوسف اسلام قبول کرنے سے پہلے نصف سنچری اور سنچری مکمل ہونے پر صلیب کا مخصوص نشان بناتے تھے یہ پہلاموقع ہے کہ انہوں نے سنچری بنانے کے بعد وہ اپنے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کی طرح گراؤنڈ پر سجدہ کیا۔ دیکھنے والے خاص کر قذافی اسٹیڈیم میں موجود انگریز صحافی محمد یوسف کے سجدے میں گہری دلچپسی لیتے نظر آئے اور سجدے کے بارے میں مقامی صحافیوں سے استفسار کرتے رہے۔ | اسی بارے میں یوسف یوحنا سے محمد یوسف 17 September, 2005 | کھیل یوسف پر دباؤ کی باتیں بےبنیاد ہیں‘24 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||