|
یوسف یوحنا سے محمد یوسف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین یوسف یوحنا نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ سنیچر کی شب ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ تین سال قبل مسلمان ہوگئے تھے لیکن کچھ وجوہات کے بنا پر انہوں نے اس کا اعلان نہیں کیا تھا۔ یوسف یوحنا کا نیا نام محمد یوسف رکھا گیا ہے۔ چند روز قبل ایک مقامی اخبار نے یوسف یوحنا کے اسلام قبول کرنے کی خبر دی تھی جس کی انہوں نے تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا تھا۔ یوسف یوحنا نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی تین ماہ قبل مسلمان ہوگئی تھیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کی بقیہ فیملی بھی عیسائیت ترک کرکے اسلام قبول کرلے۔ انہوں نے کہا کہ وہ رائے ونڈ جاتے رہے ہیں اور اب ان کی جو کیفیت ہے وہ بیان نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی چینل پر یوسف یوحنا کو انضمام الحق اور دیگر دوستوں کے ساتھ وضو کرتے اور نماز پڑھتے بھی دکھایا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||