پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھ وکٹوں سے فاتح

،تصویر کا ذریعہPCB
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان نے کوئٹہ کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تاہم کوئٹہ کی ٹیم نے ہدف باآسانی 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد 28 رنز پر جبکہ براوو 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے پہلے عمر اکمل بنا کوئی رن بنائے محمد الیاس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل ریلی روسو 35 رنز پر محمد الیاس کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوئے تھے۔
احسن علی کو 17 رنز پر شاہد آفریدی نے بولڈ کیا اور اس سے پہلے شین واٹسن بھی 33 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
ملتان سلطانز کی اننگز
کوئٹہ کی جانب سے عمدہ بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کی ٹیم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی۔
آخری اوور میں سلطانز کے تین کھلاڑی محمد عرفان صفر پر، نعمان علی تین رنز پر اور محمد الیاس دو رنز بنا کر سہیل تنویر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
براوو نے ایک ہی اوور میں شاہد آفریدی کو دو رنز پر اور شعیب ملک کو 21 رنز پر آؤٹ کیا، محمد نواز نے خوبصورت انداز میں ان کا کیچ پکڑا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہPCB
ڈین کرسچیئن صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ کے براوو نے ٹام مورز کو نو رنز پر بولڈ کیا جبکہ جانسن چارلس 46 رنز بناکر محمد نواز کا شکار ہوئے۔
سلطانز کے عمر صدیق 14 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس سے پہلے جیمز ونس نو رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے!

،تصویر کا ذریعہPCB
اس میچ سے قبل یہ دونوں ٹیمیں 20 فروری کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں کوئٹہ نے ملتان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
27 فروری کو کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جبکہ ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کے خلاف 28 فروری کو کھیلے جانے والے میچ میں شکست ہوئی تھی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
جبکہ ملتان سلطانز چار پوانٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسو، عمر اکمل، ڈیوئن براوو، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حسنین، اور فواد احمد پر مشتمل ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان شعیب ملک، جیمز ونس، ڈین کرسچیئن، نعمان علی، شاہد آفریدی، جانسن چارلس، عمر صدیق، محمد عباس، محمد الیاس، ٹام مورز اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔










