آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کوہلی کی وکٹ لینا چاہتا تھا لیکن عامر نے یہ خواہش پوری نہیں ہونے دی: شاداب
- مصنف, فراز ہاشمی
- عہدہ, بی بی سی اردو سروس لندن
پاکستان کے نوجوان سپنر شاداب انڈیا کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ویراٹ کوہلی کی وکٹ لینا چاہتے تھے لیکن محمد عامر نے ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہونے دی۔
میچ کے بعد بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ پانڈیا جب ان کو چھکے لگا رہے تھے تو ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی تھی۔
شاداب کو میچ کے 23 ویں اوور میں 23 رن پڑے تھے جن میں لگاتار تین چھکے شامل تھے۔ اس موقع شائقین کو لگا رہا تھا کہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔
شاداب کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ کے اندر ان کے ذہن میں کوئی شک نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت چھ وکٹیں گر چکی تھیں اور ٹیم کی یہی کوشش تھی کہ کسی طرح ایک اور وکٹ حاصل کی جائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انھوں نے کہا کہ انھوں نے جان بوجھ ایک ہی جگہ تیں چار گیندیں پھینکیں اور وہ چاہتے تھے کہ پانڈیا کوئی بال کو تو 'مس ٹائم' کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں کہ کیا انھوں نے ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کر لی ہے تو انھوں نے کہا کہ وہ کبھی اپنی ذات کے لیے نہیں کھیلتے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ سو فیصد کارکردگی دکھا سکیں۔
اظہر علی نے اسی بات چیت کے دوران کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انھوں نے ان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی بہتریں کارکردگی کی بنا پر خاموش کر دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ تنقید سے پریشان نہیں ہوتے اور اس سے حوصلہ اور اپنے آپ کو درست کرنے کا موقع ملتا ہے۔
اظہر جن پر ہمیشہ یہ تنقید ہوتی ہے کہ وہ تیز نہیں کھیلتے انھوں نے آج فخر زمان سے پہلے نصف سنچری سکور کی اور انسٹھ رن بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔
اظہر نے کہا کہ بعض اوقات پاکستان میں تنقید حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے جس پر تکلیف ہوتی ہے۔
اپنے رن آوٹ ہونے پر انھوں نے کہا کہ انھیں خدا پر پورا یقین ہے اور آج جتنے رن ان کے حصہ میں لکھ دیے گئے تھے انھوں نے وہی ہی بنائے۔