|
’الزرقاوی کی موت کا بدلہ لیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں القاعدہ سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ تنظیم اپنے رہنما ابو مصعب الزرقاوی کی ہلاکت کا بدلا لینے کے لیئے بڑے حملے کرے گی۔ تاہم اس بیان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ بیان میں کہا گیا ہے یہ حملے ’دشمن کو نیند سے جگا دیں گے‘۔ تنظیم نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے اسامہ بِن لادن سے وفاداری کا اعادہ کیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ الزرقاوی کا جانشین نامزد نہیں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کو الزرقاوی کی ’شہادت‘ نے متاثر نہیں کیا۔ اس میں کہا گیا کہ تنظیم نے اپنے آپ کو مضبوط کیا ہے اور اسے ’نئے خون‘ سے دوبارہ زندگی ملی ہے۔ امریکہ کی طرف سے اس انکشاف کے بعد کہ الزرقاوی حملے میں بچ گئے تھے ان کی ہلاکت کی وجہ کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ ان کی لاش اردن میں ان کے ورثا کے حوالے کی جائے گی یا نہیں۔ دریں اثناء دو امریکی ڈاکٹروں نے الزرقاوی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق فی الحال پوسم مارٹم کے نتائج عام نہیں کیے جائیں گے۔ ایک اور ترجمان نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران لاش کی حرمت کے بارے میں اسلامی روایات کا خیال رکھا گیا تھا۔ | اسی بارے میں الزرقاوی: خط اور وڈیو سے اقتباسات 08 June, 2006 | آس پاس ’نئی معلومات کا خزانہ ملا ہے‘09 June, 2006 | آس پاس ’الزرقاوی حملے میں بچ گئے تھے‘09 June, 2006 | آس پاس الزرقاوی کا پوسٹ مارٹم شروع10 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||