BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 April, 2006, 11:36 GMT 16:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’ہلاکتوں میں مسلح گروہ ملوث ہیں‘
 
عراقی وزیرِ داخلہ بایان جبر
دہشت گرد پولیس اور فوج کی وردیاں استعمال کر رہے ہیں: بایان جبر
عراقی وزیرِ داخلہ بایان جبر نے تسلیم کیا ہے کہ عراق میں جاری فرقہ وارانہ ہلاکتوں کے پیچھے پولیس نہیں بلکہ یہ غیر قانونی مسلح گروہوں اور نجی سکیورٹی کمپنیوں کا کام ہے۔

بایان جبر نے ان کارروائیوں کا الزام دیگر وزارتوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی سول سکیورٹی کمپنیوں اور لائسنس یافتہ حفاظتی ایجنسیوں پر لگایا ہے۔ تاہم انہوں نے بی بی سی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اس بات سے انکار کیا کہ ان گروہوں کا رابطہ ان کی وزارت سے بھی ہے۔

اپنے انٹرویو میں بایان جبر نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ان ہلاکتوں میں عراقی پولیس کے اہلکار ملوث ہیں لیکن یہ صحیح نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’دہشت گرد اور ان کے حمایتی پولیس اور فوج کی وردیاں استعمال کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی ایک وجہ’فسیلیٹی پروٹیکشن سروس‘ جیسی غیر سرکاری حفاظتی ایجنسیوں کی موجودگی بھی ہے۔ یہ تنظیم 2003 میں عراق میں امریکی انتظامیہ کے دفاتر کی حفاظت کے لیئے بنائی گئی تھی۔

بایان جبر نے کہا کہ اس تنظیم کے ایک لاکھ پچاس ہزار رکن ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تیس ہزار سویلین سکیورٹی محافظ بھی ان واقعات میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

عراق کی سنّی مسلم آبادی کا کہنا ہے کہ ان فرقہ وارانہ وارداتوں کے پیچھے حکومت کے حمایت یافتہ شیعہ شدت پسندوں کا ہاتھ ہے۔

بغداد میں بی بی سی کے نمائندے اینڈریو نارتھ کا کہنا ہے کہ عراق میں ہر نئے دن کے ساتھ فرقہ وارانہ تشدد کے شکار افراد کی لاشیں مل رہی ہیں جن کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری جاتی ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے صرف مارچ کے مہینے میں تیرہ سو افراد اس قسم کی کارروائیوں میں مارے گئے ہیں جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

 
 
عراق تین سال بعد
حملے سےقبل کے خدشات جو حقیقت بن گئے
 
 
عراق نہ جائے ماندن نہ پائے. .
اتحادی فوجیں عراق سے نکلیں تو کیا ہوگا؟
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد