|
’حامدی حملوں میں ملوث نہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روم سے گرفتار ہونے والے لندن کے ناکام بم حملوں میں مبینہ طور پر ملوث شخص کے وکیل نے اخبارنویسوں کو بتایا ہے کہ ان کے موکل کا دعوی ہے کہ وہ دہشت گرد نہیں ہے۔ حامدی اسحاق نے جنہیں عثمان حسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے لندن میں ہونے والی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ جنگوں میں معصوم لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف لوگوں کا احتجاج ہے۔ عثمان حسین کی وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کا کہنا ہے کہ انہوں نے لندن میں کسی شخص کو کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں پہنچایا اور وہ سات جولائی کے لندن بم حملوں میں کسی طرح بھی ملوث نہیں ہیں۔ برطانیہ عثمان حسین کی برطانیہ واپسی کے لیے کوشش کر رہا اور اس کے لیے وہ نئے یورپی یونین کے قوانین کا سہارا لیے رہا ہے۔ لندن کے ناکام بم حملوں میں تین اور مشتبہ شدت پسندوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس نے ان بم حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں سات اور افراد کو گرفتار کیا۔ ان بم حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار ہونے والوں کی تعداد اب اٹھارہ ہو گئی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||