BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 July, 2005, 23:39 GMT 04:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عثمان کو برطانیہ لانے کے لیے مقدمہ
 
عثمان حسین
عثمان حسین کو حامدی اسحاق کے نام سے بھی جانا جاتا ہے
اٹلی کے شہر روم سے گرفتار کیے جانے والے لندن بم حملوں میں ملوث مشتبہ حملہ آوور کو اٹلی سے برطانیہ لانے کے لیے روم کے ایک قید خانے میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

ستائیس سالہ ایتھوپیائی نژاد برطانوی شہری عثمان حسین کو اٹلی سے برطانیہ لانے کے لیے چلائے جانےوالے مقدمہ کے فیصلے میں کئی ہفتے لگا سکتے ہیں۔ عثمان حسین کو حامدی اسحاق کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس دوران لندن میں پولیس حکام تین دیگر افراد سے بھی تفتیش کررہے ہیں جنہیں اکیس جولائی کو لندن کی تین زیر زمین ٹرینوں اور ایک بس پر بم حملے کرنے کی ناکام کوشش میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ان ناکام حملوں کی تفتیش کے سلسلے میں جمعہ کو حراست میں لیے گئے ایک پانچویں شخص سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

لندن میں سات جولائی کے دھماکوں اور اکیس جولائی کے ناکام حملوں کے بعد حکام ایک اور دہشت گردی کی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کررہے ہیں۔

عثمان حسین کو لندن کے شپرڈ بش ٹرین سٹیشن پر بم حملے کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ وہ عثمان حسین کی اٹلی سے جلد از جلد برطانیہ لانے کی کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں وہ یورپ کے نئے قوانین کا سہارہ لیں گے جن کا اٹلی پر اطلاق گزشتہ جمعرات سے ہی شروع ہوا ہے۔

عدالت کی طرف سے مقرر کیے جانے والے وکیل صفائی نےکہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے عثمان کی ملک بدری کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ عدالتی کارروائی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ان کے موکل کو اٹلی سے برطانیہ لانے کے حق میں اور مخالفت میں دلائل موجود ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار جیکی رولینڈ نے کہا ہے کہ اطالوی پولیس اس بات کی مکمل تحقیقات کرنا چاہیے گی کہ آیا عثمان حسین روم پناہ کی تلاش میں آیا تھا یا وہ اٹلی میں بھی دہشت گردی کی وارداتوں کا ارادہ رکھتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اطالوی پولیس عثمان حسین کی گرفتاری سے قبل ان اٹلی میں تمام نقل و حرکت اور ان کے تمام ممکنہ رابطوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرئے گی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ عثمان حیسن کی پرورش اٹلی میں ہوئی جہاں ان کے خاندان نے سیاسی پناہ حاصل کی تھی۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ عثمان اپنے بھائی کے گھر چھپے ہوئے تھے جہاں سے انہیں ان کے بھائی کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔

خیال کیا جاتاہے کہ وہ لندن کے واٹر لو کے سٹیشن سے پیرس کے لیے منگل چھبیس جولائی کو روانہ ہوئے۔ اگلے دن وہ اٹلی کے شہر میلان پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے جمعرات کو روم کا سفر کیا۔

 
 
66مغرب بھی ذمہ دار ہے
’مغربی دوغلاپن لندن دھماکوں کی وجہ ہے‘
 
 
66بمباروں کی نئی ویڈیو
پولیس نے مشتبہ بمباروں کی نئی تصاویرجاری کردی
 
 
66’ امیج متاثر ہوگا‘
لندن کے غیر ملکی طالبعلم دھماکوں پر کیا کہتے ہیں
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد