BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 June, 2005, 09:04 GMT 14:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
عراق: کمانڈوز پرخود کش حملہ
 
اس حملے سے چند گھنٹے پہلے ایک حملے میں دس افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوئے تھے
بغداد میں ایک خود کش بمبار نے وسطی علاقے میں واقع بغاوت اور مزاحمت کو کچلنے کے لیے قائم کمانڈوز کے دفتر پرخود کش حملے میں کم سے کم تین پولیس والے ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور ولف برج پولیس کمانڈو عمارت میں برگیڈ کا یونیفارم پہنے ہوئے داخل ہوا اور اس نے دھماکہ خیز مواد کو اڑا دیا۔ پولیس کو شبہہ ہے کہ ہو سکتا ہے خود کش حملہ آور اس یونٹ ہی کا ایک رکن بھی ہو۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ولف بریگیڈ دراصل صدام حسین کے سابق فوجیوں پر مشتمل ہے اور اس کا کام مزاحمت کاروں سے نمٹنا ہے اور اسے ایک مؤثر قوت سمجھا جاتا ہے۔

اس حملے سے چند گھنٹے قبل کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے تھے۔

امریکی فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ ماضی میں مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی گئی تھی جس سے بغداد میں تشدد میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اب پھر مزید تشدد کا خطرہ ہے۔

اس سے پہلے امریکی حکام نے کہا تھا کہ مغربی عراق میں ایک حملے میں پانچ امریکی میرین فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بم حملے میں مارے جانے والے یہ فوجی حقلانیہ نامی قصبے میں ایک آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔

یہ حملہ صوبہ انبار میں ہوا جہاں اس سے قبل مبینہ طور پر سترہ افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کے سر قلم کیے ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق علاقے سے بائس عراقی فوجیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا تا ہم ابھی تک یہ واضع نہیں ہے کہ قائم نامی قصبے کے قریب سے ملنے والی لاشوں میں عراقی فوجی اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب عراقی پولیس کے مطابق کرکوک اور بصرہ میں ان کے کچھ افسران کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

 
 
66الزرقاوی کا معمہ
مصعب الزرقاوی کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری
 
 
66مزاحمت کےدو سال
عراقی جنگ سے کس کو فائدہ ہوا کس کو نقصان
 
 
66امریکی نازی پالیسی
پروفیسر وارڈ کیا کہتے ہیں: حسن مجتبیٰ کا کالم
 
 
66’بارہ الزامات کافی‘
حکومت صدام کوسزا دلانے کے لیے پر اعتماد
 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد