|
عراق خود کش حملہ: 10 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے شمال میں واقع ایک گاؤں میں جمعرات کی رات خود کش بم حملے میں کم از کم دس عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح جمرات کو ہونے والے خود کش بم حملوں میں پچاس لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جمعہ کی صبح عراق کے شہر سمارا میں عسکریت پسندوں نے ایک ٹھیکہ دار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ عراق میں نئی عراقی حکومت کے بننے کے بعد اب تک امریکی فوجیوں سمیت آٹھ سو لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ عراق کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان بیان جابر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ مزاحمت کارروں کے خلاف جاری آپریشن میں بہت کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مزاحمت کارروں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک سات سو مزاحمت کارروں کو گرفتار اور اٹھائیس کو ہلاک کیا جا چکا ہے ۔ اس آپریشن میں پولیس اور فوج کے چالیس ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||