BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 27 August, 2004, 04:49 GMT 09:49 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ہزاروں زائرین روضۂ علی میں داخل
 
نجف کی پولیس نے رکاوٹیں ہٹا دیں
نجف کی پولیس نے رکاوٹیں ہٹا دیں
مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا اور اعلیٰ شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ سیستانی کے درمیان مفاہمت کے بعد ہزاروں شیعہ نمازی نجف کے روضۂ علی میں داخل ہورہے ہیں۔

ریڈیکل شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا کے اراکین آج جمعہ کے روز نمازیوں کو روضۂ علی میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس بظاہر حالات کنٹرول کررہی ہے۔

نجف میں تین ہفتے سے جاری فوجی بحران اعتدال پسند مذہبی آیت اللہ علی سیستانی اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان جمعرات کو ہونیوالی مفاہمت کے بعد ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

آیت اللہ علی سیستانی اور مقتدیٰ الصدر کے درمیان مفاہمت کے تحت امریکی فوج اور ملیشیا کے اراکین کو شہر چھوڑ دینے کی بات کی گئی ہے۔ اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ روضۂ علی میں جانیوالے کچھ افراد ملیشیا کے اراکین کو باہر لے جائیں گے۔

زائرین کو نجف پہنچنے پر روضۂ علی کی دیوار چومتے ہوئے اور مذہبی نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

عراق کی عبوری حکومت نے شیعہ ملیشیا اور آیت اللہ علی سیستانی کے درمیان ہونیوالی مفاہمت کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملیشیا کے ارکان کو جمعہ کی صبح جی ایم ٹی کے مطابق چھ بجے تک غیرمسلح ہوکر روضۂ علی چھوڑ دینا ہے۔

عبوری حکومت کے ایک ترجمان قاسم داؤد نے کہا کہ مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کو عراق کے سیاسی عمل میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی اور مقتدیٰ الصدر آزاد رہیں گے۔

نجف میں بی بی سی کے نامہ نگار السٹیئر لیتھیڈ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونیوالی مفاہمت سے سبھی فریقین کو شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ فائربندی پر عمل کرے گی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد