|
افغانستان میں مزید لڑائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مغربی حصے میں مقامی کمانڈروں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی اب صوبہ بغدیس تک پھیل گئی ہے۔ صوبے بغدیس کے دارالحکومت قعلہ نو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہر میں گورنر عزیزاللہ افضالی اور ہرات کے گورنر اسماعیل خان کے حامیوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے۔ عزیز اللہ افضالی کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ مغربی شہر مزار شریف کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ عزیز اللہ افضالی اور اسماعیل خان کے درمیان لڑائی ایک ایسے وقت شروع ہوئی ہے جب افغان فوج ہرات میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہرات میں اسماعیل خان کو مخالف ملیشیاء کے حملوں کا سامنا ہے۔ کابل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرات صوبے میں شنداند کے فوجی ہوائی اڈے پر افغان فوج کا قبضہ ہے۔ ملک کے مغربی حصے میں ہونے والے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ یہ اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||