ڈاکٹروں کے امدادی ادارے ایم ایس ایف کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ اس کے عملے کے پانچ ارکان کی ہلاکت کے بعد اس نے افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے اس لیے جا رہا ہے کیونکہ وہ اپنے عملے کی ہلاکتوں کے سلسلے میں کے جانے والی سرکاری تحقیقات کے نتائج سے مطمئن نہیں ہے۔ ادارے کے مطابق اسے اففغانستان سے جانے پر دکھ ہو رہا ہے جہاں اس نے پچیس برس کام کیا ہے۔ تاہم، ادارے کا کہنا ہے کہ اب اس کے لیے افغانستان میں امداد کا سلسلہ جاری رکھنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔ جون میں ہونے والے اس حملے سے قبل ادارے کے لیے اسی غیر ملکی اور چودہ سو افغانی کام کرتے تھے۔ |