|
ایران تعاون نہیں کر رہا، البرادعی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جوہری توانائی کے عالمی ادارے ( آئی اے ای اے ) کے سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی خدشات دور کرنے کے لیے اس تعاون نہیں کر رہا۔ محمد البرداعی نے کہا کہ ایران ادارے کے ساتھ پوری طرح تعاون نہیں کر رہا اور اس کی رفتار بہت سست پڑ گئی ہے جس کی وجہ سے ایران کی جوہری تنضیبات کی معائنہ کاری کے کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ محمد البرداعی منگل کو ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی حکام کو یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ معائنہ کاری کے کام کو تیز کرنا ہی سب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی حکام سے مذاکرات کے دوران یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ ایران نے انتہائی افزوردہ یورنیم اور جوہری ہتھیار بنانے گزشتہ ہفتے برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کے اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودہ کرنے کے کام کو دوبارہ شروع کرئے گا۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر فیروز حسین نے ان الزامات کے جواب میں کہا تھا کہ اصفہان کے قریب اس کا جوہری پلانٹ یورینیم افزورہ کرنے کا کام نہیں کر رہا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||