BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 November, 2003, 19:13 GMT 00:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ایڈز میں اضافے کی تیز تر رفتار
ایڈز
روزانہ چودہ ہزار نئے افراد ایڈز کے وائرس کا شکار ہوتے ہیں
 

بتایا گیا ہے کہ جاری سال میں ایڈز سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں ریکارڈ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے ایڈز اور عالمی ادارہ برائے صحت دونوں کے مطابق ایڈز کا شکار بننے والے نئے لوگوں کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

ایڈز کے انسداد کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ پیٹر پیاوٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس بیماری کے انسداد کے لیے جو کوششیں کی جا رہی ہیں وہ اس کے پھیلاؤ کی رفتار کے سامنے انتہائی ناکافی ہیں۔

اعداد شمار کے مطابق ایڈز کا نشانہ بننے والوں کی تعداد میں روزانہ چودہ ہزار نئے لوگوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔

تاہم ان اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں یہ تعداد خاص طور پر مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں وبا کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

یکم دسمبر کو ایڈز کے عالمی دن سے پہلے جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ ہے جن میں شامل بچوں کی تعداد پچیس لاکھ ہے۔

ایڈز کے انسداد کے لیے کام کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال جاری کیے جانے والے اعداد شمار ماضی کے مقابلے میں زیادہ قابلِ اعتماد ہیں کیونکہ اب اعداد و شمار جمع کرنے کے طریقے زیادہ بہتر ہو چکے ہیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد