|
’سانحہ بابری مسجد پرغمگین‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ بابری مسجد کو ڈھائے جانے کا دن ان کی زندگی کا غمگین ترین دن تھا۔ ایڈوانی بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل ایڈوانی نے منگل کو پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ اور صدر مشرف اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام دیرینہ مسائل کا حل ضرور نکلے گا۔ ایل کے ایڈوانی نے صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ملاقات نہایت خوشگوار رہی جس میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ امن مذاکرات کا عمل واپس نہیں ہو سکتا۔ مسٹر ایڈوانی نے کہا کہ صدرمشرف نے انہیں بتایا کہ فوجیوں کو صرف جنگیں لڑنا ہی نہیں آتا۔ ایل کے ایڈوانی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی تنظیم حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دورے کے بارے میں کہا کہ کشمیر کا حل کشمیر میں بسنے والے مختلف انداز فکر کے لوگوں کے لئے قابل قبول ہونا چاہئے۔ ایڈوانی نے اس سے قبل وزیر اعظم شوکت عزیز سے ملاقات بھی کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||