|
عراق:بم حملے، 70 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں تکریت‘ بغداد اور حویجہ میں خود کش بم حملوں میں کم سے کم ستر افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔ تکریت میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم تینتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ ایک بازار میں کیا گیا تاہم مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور نے دھماکہ پولیس سٹیشن کے باہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ عراق کے شمالی شہر حویجہ میں فوج میں بھرتی کے ایک مرکز پر خود کش بم حملے میں بھی کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حویجہ تیل کے صنعت کے اہم شہر کرکوک کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ تین اور بم حملے عراق کے دار الحکومت بغداد میں ہوئے ہیں۔ان میں سے ایک دھماکہ ایک پولیس تھانے کے باہر کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں بھی کم سے کم تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ تمام حملے تقریباً ایک ہی وقت پر کیے گئے۔ ان حملوں سے ایک ہی روز قبل امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر افغانستان اور عراق میں فوجی کارروائیوں اور کچھ دیگر امور کے لیے بیاسی ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||