امریکہ کے صدارتی الیکشن: کب کیا ہوا؟

امریکی صدارتی انتخاب میں سخت مقابلے کے بعد رپبلکن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ جماعت کی ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر ملک کے 45ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. کلنٹن کیمپ پرامید، ٹرمپ کے حامی پرجوش

    trump camp

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    کلنٹن کے ایک سینیئر مشیر نے اخبار وال سٹریٹ جرنل اخبار کو بتایا: ’ہمیں پینسلوینیا اور مشی گن سے اچھی توقعات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ نیوہیمپشائر بھی ہمارے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ 270 تک سفر کے لیے نیو ہیمپشائر یا نیواڈا کلیدی حیثیت کے حامل ہوں گے۔‘ 

    دوسری جانب ٹرمپ اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے ہیڈکوارٹر سے نتائج دیکھ رہے ہیں۔ نائب صدارتی امیدوار مائیک پینس بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ 

    بی بی سی کے نامہ نگار برجیش اپادھیائے کے مطابق ٹرمپ کے کیمپ میں لوگوں کا جوش و خروش ہلیری کےکیمپ سے کہیں زیادہ ہے۔

  2. بریکنگ, ٹرمپ ایک اور اہم سوئنگ سٹیٹ میں کامیاب

    trump
  3. بریکنگ, کیلیفورنیا ہلیری کی، ٹرمپ شمالی کیرولائنا میں کامیاب

    امریکہ کی 50 میں سے 35 ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان سامنے آ چکا ہے۔

    اندازوں کے عین مطابق ہلیری کلنٹن آبادی کے لحاظ سے امریکہ کی سب سے بڑی ریاست کیلیفورنیا میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ یہاں سے انھیں 55 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں جس کے بعد ان کے کل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 190 ہوگئی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ بھی آئیڈاہو اور شمالی کیرولائنا میں جیت گئے ہیں اور اب ان کے ووٹوں کی تعداد 187 تک پہنچ چکی ہے۔

  4. بریکنگ, پہاڑی ریاست کولوراڈو میں کلنٹن فاتح

    colorado

    اے بی سی نیوز کے مطابق امریکہ کی سب سے پہاڑی ریاست کولوراڈو ہلیری کلنٹن کے نام ہو گئی ہے۔

    کولوراڈو بھی ایک سوئنگ سٹیٹ تصور کی جاتی ہے۔ 2008 اور 2012 میں یہاں براک اوباما نے کامیابی حاصل کی تھی۔

    اب تک 31 ریاستوں کے نتائج آ چکے ہیں جن کے مطابق ٹرمپ کو 168 جب کہ کلنٹن کو 131 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

  5. پال رائن کو ’امریکہ کے لیے اچھی رات‘ کی توقع

    ایوانِ نمائندگان میں رپبلکن پارٹی کے سربراہ پال رائن نے اپنی آبائی ریاست وسکانسن میں کہا: ’یہ امریکہ کے لیے بہت اچھی رات ہو سکتی ہے۔‘

    رپبلکن پارٹی کے سب سے اہم عہدے پر فائز پال رائن کے تعلقات اپنی ہی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے سخت کشیدہ رہے ہیں اور انھوں نے گذشتہ مہینے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کا دفاع نہیں کریں گے۔

    رائن کو امید ہے کہ وہ ایوانِ نمائندگان میں اپنا عہدہ برقرار رکھیں گے۔ توقع ہے کہ ایوان میں رپبلکنز ہی کی اکثریت رہے گی۔

  6. بریکنگ, ورجینیا کلنٹن کے نام

    virginia

    ورجینیا میں جوں ہی ہلیری کلنٹن کی جیت کا اعلان کیا گیا، ان کے حامی خوشی سے اچھل پڑے۔ یہ کلنٹن کی بڑی فتح ہے، تاہم یہاں ٹرمپ نے سخت مقابلہ کیا۔

    اب تک 30 ریاستوں کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، جن میں ٹرمپ نے 168 جب کہ ہلیری کلنٹن نے122 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

  7. بریکنگ, ’فتح گر‘ ریاست اوہایو میں ٹرمپ کامیاب

    ohio

    تازہ ترین نتائج کے مطابق ریاست اوہائیو میں ٹرمپ کی جیت کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں سے انھوں نے 18 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں اور اب ان کے کل ووٹوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے جبکہ ہلیری نے اب تک 109 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے 48 برسوں سے ریاست اوہائیو ہی امریکی صدر کو منتخب کرتی چلی آئی ہے، یعنی جو امیدوار یہاں سے جیتا ہے، وہی امریکی صدر بنا ہے۔

  8. نیومیکسیکو میں کلنٹن، مزوری میں ٹرمپ فاتح

    ابھی تک 28 ریاستوں کے نتائج آ چکے ہیں جن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 150، جب کہ ہلیری کلنٹن نے 109 الیکٹورل ووٹ حاصل کر رکھے یں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیو میکسیکو میں کلنٹن جب کہ مزوری میں ٹرمپ کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    نیو میکسیکو ایک زمانے میں سوِنگ سٹیٹ کہلاتی تھی، لیکن حالیہ انتخابات میں وہ واضح طور پر ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب جھکی ہے۔ 2012 میں براک اوباما نے یہاں سے 53 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

    مزوری نے گذشتہ چار انتخابات میں رپبلکن امیدواروں کو جتوایا ہے۔ چار برس قبل یہاں سے مٹ رومنی نے براک اوباما کو شکست دی تھی۔

    انتخابات

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

  9. ریاست مونٹانا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت متوقع

    نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ ریاست مونٹانا کے تین الیکٹورل ووٹ ٹرمپ جیت جائیں گے۔ 1992 میں بل کلنٹن کی جیت کے علاوہ یہ ریاست 1968 سے ریپلکن پارٹی کے حق میں رہی ہے۔

  10. فیصلہ کن ریاستوں سے نتائج آنا باقی ہیں

    26 ریاستوں کے نتائج آ چکے ہیں، جن کی بنیاد پر نیویارک ٹائمز اور دوسرے اداروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ ٹرمپ جیت سکتے ہیں، تاہم یہ بات یاد رکھنے والی ہے کہ فیصلہ کن ریاستوں سے ابھی نتائج موصول نہیں ہوئے۔

    فی الحال اوہائیو، پینسلوینیا، ورجینیا، فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا جیسی ریاستوں سے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

    ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہTwitter

  11. ٹرمپ کیمپ نتائج کا منتظر

  12. ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا امکان: نیویارک ٹائمز, امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے پیش گوئی کرنے کے لیے الگوردم کے مطابق ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 53 فیصد ہے۔

  13. کلنٹن کے لیے قبل از وقت فتح کے آثار نہیں

    ہلیری اور ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    بعض مبصرین نے کہا تھا کہ اگر کلنٹن فلوریڈا جیسی اہم ریاست میں کامیابی حاصل کر لیں تو وہ رات کی ابتدا ہی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔ تاہم اس وقت ٹرمپ آگے ہیں اور جورجیا جیسی اہم ریاستوں کا فی الحال فیصلہ نہیں ہوا، اس لیے بظاہر نظر آتا ہے کہ فاتح کا پتہ چلنے میں ابھی وقت لگے گا۔

  14. ٹرمپ کی کارکردگی اندازوں سے کہیں بہتر

    نیویارک میں ہلیری کلنٹن کے کیمپ میں موجود بی بی سی کے برجیش اپادھیائے کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ اب تک ڈیموکریٹس کو ان کا گڑھ سمجھی جانے والی ریاستوں میں پریشان کرنے میں ناکام رہے ہیں لیکن ڈانواڈول ریاستوں میں ان کی کارکردگی اندازوں سے کہیں اچھی ہے۔ 

  15. کنیکٹیکٹ میں ہلیری کی جیت

     امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کے مطابق ریاست کنیکٹیکٹ سے ہلیری کلنٹن جیت گئی ہیں۔ یہ ریاست ماضی میں بھی ڈیموکریٹس کی حامی رہی ہے۔  

    ہلیری کے حامی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. ٹرمپ اور ہلیری کو منتخب کرنے والی ریاستیں

    امریکی ووٹر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کرنے والی ریاستوں میں انڈیانا، الاباما، کینٹکی، مغربی ورجینیا، اوکلاہوما، ٹینیسی، جنوبی کیرولائنا، ٹیکسس، شمالی ڈکوٹا، جنوبی ڈکوٹا، کنسس، میسپسی، نبراسکا اور وائیومنگ  شامل ہیں۔
    • ہلیری کلنٹن کو ریاست ورمونٹ، ڈیلاویئر، میری لینڈ، میساچوسٹس، نیوجرسی، نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ، الینوائے اور رہوڈ آئی لینڈ میں فتح ملی ہے۔
  17. امریکی صدارتی انتخاب، ٹرمپ کی برتری

    America

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکہ میں صدارتی انتخاب میں پولنگ کے بعد 50 میں سے 25  ریاستوں کے ابتدائی نتائج آ گئے ہیں۔

    رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 137 ہے جبکہ ہلیری کلنٹن کے الیکٹورل ووٹ 104  ہیں۔

    امریکہ کے صدارتی انتخاب میں کامیب ہونے والے امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرے۔

  18. رپبلکنز ایوانِ نمائندگان میں اکثریت برقرار رکھنے میں کامیاب

  19. صدارتی انتخاب اور عالمی معیشت

    دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس کی نظریں امریکہ کے صدارتی انتخاب کے نتائج پر ہیں۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق ہلیری کی کامیابی کی خبر پر امریکی ڈالر کی قدر بڑھ جاتی ہے۔ دوسری جانب روس کے تجزیہ کاروں کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر بننا چاہیے۔ ماسکو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ روس کا ذرائع ابلاع ٹرمپ کی تعریف کر رہا ہے۔