یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔
دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکسان کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ لائیو اپ ڈیٹ کے لیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آئیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شارجہ میں جمعے کو پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے۔
رضا ہمدانی اور شجاع ملک
یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔
دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پاکسان کے معیاری وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ لائیو اپ ڈیٹ کے لیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آئیں۔
امپائرز کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کی حالت کھیلنے کے قابل نہیں تھی۔
ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کا کہنا ہے کہ مقامی وقت چھ بجکر 17 منٹ یعنی پاکستان کے معیاری وقت سات بجکر 17 منٹ تک اگر کھیل شروع نہ ہوا تو میچ نہیں ہو گا۔
اتنی بارش اور ملتان سلطان کے بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے بولرز کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا کراچی کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا؟ شعیب ملک کا ٹاس پر کہنا تھا کہ اگر وہ جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کریں، بی بی سی اردو کے فیس بک پیج پر!
بارش کچھ دیر کے لیے رکی تھی اور امپائرز گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے لیے آئے۔ دونوں ٹیموں کے کچھ کھلاڑی بھی گراؤنڈ میں اترے لیکن ان کے ساتھ ہی بارش دوبارہ شروع ہو گئی۔
کراچی کنگز کے کوچ آرتھر کا کہنا ہے کہ ’شاہد آفریدی آج رات کو ایم آر آئی کے لیے جائیں گے۔ وارم اپ کے دوران ان کو گھٹنے میں میں کچھ تکلیف ہوئی تھی۔ میں کراچی کنگز کی کارکردگی سے کافی مطمئین ہوں۔ گذشتہ سالوں میں ہمارا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا۔ ہم تین میچ جیتنے سے خوش ہیں لیکن ابھی سفر کافی ہے۔ ڈینل، ٹائمل، لینڈل اور مورگن جلد ہی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’جس طریقے سے عماد ٹیم کو ساتھ لے کر آگے بڑھا ہے میں اس سے خوش ہوں۔‘
پچ پر دوبارہ کورز ڈال دیے گئے ہیں۔ میچ امپائرز گراؤنڈ میں موجود۔ ہلکی بارش اب بھی جاری ہے۔
آج کے میچ کے انتظار میں آپ گذشتہ شام ہونے والے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کی تفصیلات بی بی سی اردو سروس کی ویٹ سائٹ پر پڑھ سکتے ہیں۔ اس میچ میں کب کیا ہوا، یہ جاننے کے لیے کلک کریں۔
مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے تین بجے شروع ہونا تھا لیکن ابھی تک میچ کا آغاز نہیں ہو سکا۔ اس تاخیر سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ پر اثر نہیں پڑے گا۔
شارجہ میں بارش تھم گئی ہے اور پچ پر سے کورز اتارے جا رہے ہیں۔ امید ہے میچ تھوڑی دیر میں شروع ہو جائے گا۔
ہمارے ساتھی ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں وہ محمد عامر اور کمار سنگاکارا کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ آپ کے خیال میں اس میچ میں کن کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ سب سے مزے دار ہوگا؟ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کرنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج پر آئیں۔
https://www.facebook.com/bbcurdu
ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔