آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

احتساب عدالت میں نواز شریف پھر نہیں آئے

اسلام آباد میں واقع احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریفرنسز کی 26 اکتوبر کو ہونے والی سماعت کا احوال۔

لائیو کوریج

  1. ’ایک عدالت اٹک قلعے میں دیکھی تھی، ایک اسلام آباد قلعے میں دیکھ رہا ہوں‘

    نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت کے باہر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی 22 کروڑ عوام جانتی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی، یہ نظریۂ پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور پاکستان کی ریاست سے زیادتی ہوئی ہے۔

    ’آخر یہ لوگ نواز شریف کو کتنی بار باہر نکالیں گے؟ اللہ نے ان کو تین بار تو وزیراعظم بنا دیا ہے اس شخص نے تہیہ کر لیا ہے کہ میرا جینا مرنا سب قائد اعظم کے پاکستان کے ساتھ ہے۔‘

    ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ ’ایک عدالت میں نے اٹک قلعے میں دیکھی تھی اور دوسری عدالت اسلام آباد قلعے میں دیکھ رہا ہوں۔‘

  2. ’چاہے نام کی جمہوری حکومت ہو، اسے مدت پوری کرنی چاہیے‘

  3. ’ثبوت ڈھونڈے نہیں بنائے جا رہے ہیں‘

  4. بریکنگ, ’پاکستان پر نازک وقت ہے‘

    احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت مکمل ہونے کے بعد مریم نواز نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان پر نازک وقت ہے۔ جمہوریت پر بات کرنے کو غداری کہا جاتا ہے انصاف پہ بات کرنا توہین عدالت ہے۔‘

  5. بریکنگ, اگلی تاریخ تین نومبر

    اس کے ساتھ ہی مقدمے کی سماعت ختم کر دی گئی ہے۔ سماعت کی اگلی تاریخ تین نومبر 2017 مقرر کی گئی ہے۔

  6. بریکنگ, ’آخری موقع‘

    عدالت نے کہا ہے کہ یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ نواز شریف کے قابلِ ضمانت جاری کیے جا رہے ہیں، اگر وہ اگلی سماعت میں پیش نہ ہوئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

  7. بریکنگ, کیس کی سماعت مکمل، نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد میں احتساب عدالت نے دو ریفرنسوں میں نواز شریف کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جن میں عزیزیہ سٹیل مل اور آف شور کمپنی شامل ہیں۔

    جب کہ ایون فیلڈ میں ملزم کے ضمانتی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس نے 50 لاکھ کے مچلکے جمع کروائے تھے۔

  8. بریکنگ, وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع

    احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز پر ہونے والی سماعت مختصر وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے۔

  9. بریکنگ, کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

  10. بریکنگ, ’مقدمے کو التوا میں ڈالنے کی کوشش‘

    نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ان کے موکل پاکستان آنا چاہتے تھے لیکن اہلیہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انھیں سعودی عرب سے برطانیہ جانا پڑ گیا۔

    اس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ جب نواز شریف پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی تو ان کے نمائندے ظافر خان تھے، آج بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ظافر خان کی جانب ہی سے آنی چاہیے تھی، اور وکیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست مقدمے کو التوا میں ڈالنے کی کوشش کے مترادف ہے۔

  11. ’عدالت کو ایزی لیا جا رہا ہے‘

    نیب کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ عدالت کو ’ایزی‘ لیا جا رہا ہے جس پر جج محمد بشیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ تبصرہ نہ کریں، دلائل دیں۔‘

  12. بریکنگ, نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

    نیب کے وکیل استغاثہ نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور ان کی ضمانت کی رقم ضبط کرنے کی استدعا کی ہے۔

  13. بریکنگ, نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ

  14. ’منصفانہ مقدمہ نواز شریف کا حق ہے‘

    عدالت کے باہر موجود مسلم لیگ ن کے وزیر طلال چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منصفانہ مقدمہ ہر شخص کا حق ہے اور نواز شریف کو بھی یہ حق حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب زیادتیوں کی حد ہو گئی تب جا کر نواز شریف کو اپنا لہجہ بتانا پڑا۔

  15. بریکنگ, سماعت کاُ آغاز ہو چکا ہے

  16. پولیس اور وکیلوں میں تو تو میں میں

    کچھ وکیل جب جمعرات کی صبح کسی اور کیس میں احتساب عدالت میں پہنچے ہوئے تھے کہ پولیس نے انھیں عدالت کے اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

  17. ’میں اصلی کپتان ہوں‘

  18. ’خاندان میں کوئی اختلاف نہیں‘

    نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے، اگر کسی کو شک ہے تو وہ شام کو مجھ سے مل لے۔‘