BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 04 July, 2005, 19:49 GMT 00:49 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
مفعولِ اوّل، مفعولِ ثانی کی تفہیم
 

 
 
عارف وقار
معروف اور مجہول جملوں کی پہچان
ذرا اس جملے پر غور کیجیئے:
’ اسلم نے کُتے کو مارا‘
اس جملے میں اسلم فاعل ہے اور ُکتّا مفعول
لیکن اب یہ جملہ دیکھیئے:
اسلم نے کُتّے کو پتھّر مارا
اس جملے میں اسلم فاعل ہے اور پتھّر مفعول، تو پھر کُتّا کیا ہے؟
جی ہاں – کُتّا بھی مفعول ہے لیکن ہم اسے مفعولِ ثانی کہیں گے کیونکہ اس جملے کا مفعولِ اوّل پتھر ہے۔
مفعول کی یہ تقسیم انگریزی قواعد میں ہمارے بہت کام آئے گی۔

Direct Object and Indirect Object

ہم نے اُردو میں مفعول کی دونوں اقسام پر ایک نگاہ ڈالی ہے آئیے اب انگریزی میں انھیں سجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ذرا ان جملوں کو دیکھیئے:

The gate-keeper refused him admittance
Mr. Ali teaches us grammar
The manager will give you a job
Who taught you Arabic?
He handed her a chair

ان تمام جملوں میں دودو مفعول ہیں اور اگر دوبارہ آپ ان جملوں کو پڑھیں تو آسانی سے دونوں کی نشان دہی ہو سکتی ہے۔ اس نشان دہی کا فائدہ ہمیں آگے چل کر ہوگا جب ہم انگریزی فعل کی معروف اور مجہول شکل پر غور کریں گے یعنی:

Active voice and Passive voice

عام حالات میں فاعل ہی جملے کا مرکزی کردار ہوتا ہے اور فعل اُسی کے ہاتھوں سرزد ہوتا ہے لیکن اگر جملے کی ساخت ایسی ہو جائے کہ مفعول کو مرکزی حیثیت مِل جائے اور فعل کا ذکر مفعول کے حوالے سے ہو تو ظاہر ہے کہ جملے میں فاعل کی حیثیت ضمنی ہو جائے گی، اس بات کی مزید وضاحت اِن جملوں کے موازنے سے ہو جاتی ہے:

She closed the door – The door was closed
He read this book – The book is read
We write a letter – A letter is written
My uncle ate up all the mangoes – All the mangoes were eaten up

ان جملوں میں ہمیں اس بات سے غرض نہیں ہے کہ دروازہ کس نے بند کیا، کتاب کس نے پڑھی، خط کس نے لکھا اور آم کس نے کھائے۔

یہ تو تھے ایک ہی مفعول والے جملے، اب ہم دوہرے مفعول والے جملوں کی طرف لوٹتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان میں مجہول شکل کس طرح بنے گی۔ یعنی مجہول صورت میں کونسا مفعول بنیادی شکل اختیار کرے گا۔ اسکا سادہ سا جواب یہ ہے کہ دونوں میں سےکوئی بھی مفعول مرکزی حیثیت اختیار کر سکتا ہے اور دونوں صورتوں میں مجہول جملہ قواعد کے حساب سے درست ہو گا۔ جن جملوں کی ہم نے شروع میں مثال دی تھی آئیے اب ان کی ممکنہ مجہول صورتوں پر بھی نگاہ ڈالتے ہیں۔

Active
The gate-keeper refused him admittance
Passive
Admittance was refused him by the gate-keeper
Or
He was refused admittance by the gate-keeper

Active
Mr. Ali teaches us grammar
Passive
Grammar is taught us by Mr. Ali Or
We are taught grammar by Mr. Ali

Active
The manager will give you a job
Passive
A job will be given you by the manager
Or
You will be given a job by the manager

Active
?Who taught you Arabic
Passive
?By whom was Arabic taught you
Or
?By whom were you taught Arabic

Active
He handed her a chair
Passive
A chair was handed her
Or
She was handed a chair

قواعد کے مطالعے کا اصل مقصد گردانیں یاد کرنا یا معروف و مجہول کو ایک دوسرے میں تبدیل کرنا نہیں بلکہ قواعد کے مطالعے سے ہمیں اس قابل ہو جانا چاہیئے کہ ہم نہ صرف غلط اور صحیح جملوں کے بارے میں فیصلہ کر سکیں بلکہ اچھے اور بُرے جملے کی پہچان بھی کر سکیں۔ بہت سے جملے قواعد کےحساب سے درست ہوتے ہیں لیکن سٹائل کے نقطہ نظر سے مستحسن نہیں ہوتے۔

Active voice / Passive voice
کے ضمن میں بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ محض ایک طرح کے جملے کو دوسری طرح کے جملے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہی کافی نہیں ہے بلکہ ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیئے کہ فعل کی معروف شکل کہاں جچتی ہے اور مجہول صورت کا استعمال کہاں مناسب ہوتا ہے۔ مثلاً فرانس کے ایک عجائب گھر کی سیر کرتے ہوئے ہمیں ایک کرسی دیکھنے کو ملی جس پر کسی زمانے میں نپولین بیٹھا کرتا تھا ۔ ہمارے فرانسیسی گائیڈ نے کرسی کا تعارف کراتے ہوئے انگریزی میں کہا :

This chair was sat upon by Napoleon

آپکو اس جملے میں کوئی خرابی دکھائی دیتی ہے؟
اگلی نشست میں اس مسئلے پر تفصیلی بحث ہو گی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد