عارف وقار بی بی سی اردو ڈاٹ کام |  |
 |  You 'must' study hard |
Must انگریزی کا سب سے مشکل امدادی فعل ہے۔ خاص طور پر اسکا ماضی اور اسکی منفی شکل طالبعلموں کو بہت پریشان کرتی ہے۔ تو آئیےانگریزی کے اس امدادی فعل سے دوستی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ Must کا استعمال چار صورتوں میں ممکن ہے 1 ضرورت: یعنی جب کوئی بات لازم ٹھہر جائے۔ مثلاً You must study hard You must do your homework اسکی منفی شکل یہ ہو گی: You don’t have to do your homework ماضی کی صورت میں یوں کہا جائے گا۔ You had to do your homework اور ماضی کی منفی شکل یہ ہو گی۔ You didn’t have to do your homework 2 یقینی بیان: یعنی جب آپکو کسی بات کا پوا یقین ہو۔ مثلاً You must be cold You must hate getting up early اسکی منفی شکل یوں ہو گی۔ You can't be cold (you've got three jumpers on) ماضی میں اسکی صورت یوں ہو گی۔ You must have been cold اور منفی شکل یہ ہو گی۔ You can't have been cold 3 ممانعت : یعنی کسی بات سے منع کرنا۔ مثلاً You mustn't smoke You mustn't tell anyone ماضی کی صورت: You weren't allowed to smoke You weren't allowed to tell anyone 4 سفارش: جب آپ کسی بات کا پُرزور مشورہ دیتے ہیں۔ مثلاً You must see that film – it's fantastic You must read this new book اسکی منفی شکل یوں ہو گی: You shouldn’t read this book ماضی کی صورت میں : You should have read this book اور ماضی کی منفی شکل: You shouldn’t have read this book اب ہم آپ کی مشق کے لئے کچھ جملے دے رہے ہیں۔ بریکٹ میں دی ہوئی ہدایات کے مطابق آپ ان جملوں کو دوبارہ لکھیے۔ مثال: You must give her this letter. (Present negative) یہ جملہ تبدیل ہو کر مندرجہ ذیل شکل اختیار کر لے گا۔ You shouldn’t give her this letter مشق You must be hungry. (past) You must visit Lahore - it’s a wonderful city!(past) You mustn't talk during that play. (past negative) She must hate working in Gujranwala. (past) You had to send them the invitations. (present negative) اوپرکے جملوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق بدلنے کی کوشش کیجیئے۔ ہمیں احساس ہے کہ یہ مشق آپ کے لئے کچھ مشکلات پیدا کر سکتی ہے، اس لئے ہم ذیل میں اس کا حل بھی لکھ رہے ہیں لیکن براہِ راست حل کی طرف رجوع کرنے سے پہلے آپ اپنی پوری کوشش ضرور کیجیئے۔ حل You must have been hungry You should have visited Lahore it’s a wonderful city You weren’t allowed to talk during the play She must have hated working in Gujranwala You mustn't send them the invitations |