|
یوپی میں پانچویں مرحلے کا انتخابات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریاست اترپردیش میں آج پانچویں مرحلے کے انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ اس مرحلے میں ریاست کے نو اضلاع کے57 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹنگ ہو ئی جس کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔ اس سے پہلے یوپی میں چار مرحلوں کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔ اس مرحلے میں ریاستی دارالحکومت لکھنؤ، رائے بریلی، پرتاب گڑھ، باندہ، ہردوئی، اناؤ، فتح پور، سلطان پور اور امیٹھی جیسے اضلاع میں ووٹ ڈالے گئے۔ لکھنؤ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کا پارلیمانی حلقہ ہے تو امیٹھی اور رائے بریلی بالترتیب راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کا حلقہ ہے۔ ان تینوں اضلاع میں اسمبلی کی کئی سیٹیں ہیں۔ یہ پہلی بار ہے جب ریاست میں اسمبلی انتخابات سات مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی گیارہ مئی کو ہوگی۔ انتخابات کے اس مرحلے میں تقریباً ایک کروڑ انسٹھ لاکھ رائے دہندگان اپنے ووٹوں کا استعمال کریں گے۔ یہ ووٹرز ساڑھے آٹھ سو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں ریاست کے ایک وزیر نریش اگروال، راجہ بھیا، اپوزیشن رہنما لال جی ٹنڈن اور گانکریس رہنما پرمود تیواری جیسے نام شامل ہیں ووٹنگ کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیےگئے ہیں۔ منصفانہ اور صاف شفاف انتخابات کے لیے پولنگ بوتھوں پر کئی ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولنگ کے دوران اب تک کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی خبر نہیں ہے۔ پولنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ | اسی بارے میں اترپردیش: چوتھے مرحلے کی پولنگ23 April, 2007 | انڈیا سی ڈی معاملے میں سماعت مکمل 19 April, 2007 | انڈیا بی جے پی سی ڈی پر سماعت مکمل12 April, 2007 | انڈیا اتر پردیش میں 45 فیصد ووٹنگ07 April, 2007 | انڈیا دلی: متنازعہ سی ڈی، سماعت ملتوی11 April, 2007 | انڈیا اتراکھنڈ میں پولنگ مکمل21 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||