BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 29 September, 2006, 21:06 GMT 02:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ممبئی دھماکے: پانچ افراد مزید مجرم
 

 
 
اس مقدمے میں 123 ملزمین ہیں
انیس سو ترانوے بم دھماکہ کی سماعت کر رہی ٹاڈا کی خصوصی عدالت نے جمعہ کے روز پانچ ملزمان کو مجرم قرار دیا۔ ان پر دبئی کے ذریعہ پاکستان جا کر اسلحہ کی تربیت لینے کا الزام تھا۔

انیس سو ترانوے بم دھماکہ کیس میں ملزم نمبر 77 گل محمد شیخ، محمد حنیف، محمد اسحق، شیخ ابراہیم حسین اور عثمان مان خان پر الزام تھا کہ وہ پہلے دبئی گئے اور وہاں سے پاکستان اور پاکستان میں انہیں تربیتی کیمپ میں اے کے 56 رائفل، ہینڈ گرینیڈ چلانے اور بم نصب کرنے کی تربیت دی گئی تھی۔

ملزم محمد عثمان مان خان، شیخ ابراہیم اور گل محمد شیخ گرفتاری کے بعد سے آج تک جیل میں قید تھے۔

سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے اس کیس میں وعدہ معاف گواہ (سرکاری گواہ) عثمان جان خان کے بیان پر بھروسہ کیا جو ان ملزمین کے ہمراہ پاکستان گئے تھے لیکن انہوں نے بم دھماکہ کیس شروع ہونے کے بعد سرکاری گواہ بننا منظور کر لیا تھا اور عثمان کے بیان کے بعد ہی تمام حقیقت سامنے آئی تھی۔

جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے اپنے فیصلے میں ان پانچوں ملزمین کو پاکستان میں تربیت لینے کا مجرم قرار دیا۔

سرکاری وکیل اجول نکم نے عدالت کے اس فیصلہ کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے اپنے یہاں تربیتی کیمپوں سے انکار کرتا چلا آیا ہے لیکن ان پانچ مجرمین کے خلاف فیصلہ سے انڈیا کی عدلیہ میں یہ پہلی بار ثابت ہوا کہ پاکستان میں تربیت کیمپ لگے ہوئے ہیں جہاں لوگوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

بم دھماکہ کیس میں اس سے پہلے عدلیہ نے یہ بھی قبول کیا تھا کہ انیس سو ترانوے کے بم دھماکوں کی سازش مافیا سرغنہ داؤد ابرہیم نے رچی تھی۔
تیرہ سال سے چل رہے اس مقدمہ کا فیصلہ بارہ ستمبر سے سنایا جا رہا ہے۔

اس مقدمہ میں ایک سو تیئس ملزمین ہیں۔ تیس ملزمین ابھی بھی فرار ہیں۔ ان تیرہ برسوں کے دوران گیارہ ملزمین کی موت واقع ہو گئی۔ دو ملزمین کو سپریم کورٹ نے با عزت بری کر دیا لیکن چھیبس ملزمین کو اسی ٹاڈا عدالت نے انیس سو پچانوے میں بری کر دیا تھا۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد