|
بارودی سرنگ پھٹنے سے دو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع راجوڑی کے پہاڑی علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو فوجی جوان ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا جو پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو تقسیم کرتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ فوجی جوان اپنے ایک ساتھی کا پیچھا کر رہے تھے جو پیر بدیسر کے علاقے میں فوجی کیمپ سے فرار ہو گیا تھا۔ یہ جگہ لائن آف کنٹرول سے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھاگنے والے فوجی جوان کا نام خادم پٹیل ہے جو اپنی سرکاری رائفل کے علاوہ دوسرے ساتھیوں کی گولیوں کے دو میگزین بھی لے گیا۔ جب اس نے لائن آف کنٹرول کی طرف بھاگنا شروع کیا تو پانچ جوانوں نے اس کا پیچھا کیا۔ اس کوشش میں وہ حادثاتی طور پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس سے ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی اور اس کے نتیجے میں دو فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور دوسرے تین جوان زخمی ہو گئے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے فرار ہونے والے فوجی کا پتہ چلا لیا ہے لیکن انہوں نے اس کے بھاگنے کی وجہ نہیں بتائی۔ خادم پٹیل کا تعلق مغربی ریاست گجرات سے ہے اور اس نے تین سال قبل فوج کی ملازمت اختیار کی تھی۔ | اسی بارے میں ایل او سی کا ’فلاپ ڈرامہ‘12 November, 2005 | انڈیا بھارتی فوج کے خلاف تفتیش شروع21 September, 2005 | انڈیا بیگناہ لڑکوں کی ہلاکت پر احتجاج 24 July, 2005 | انڈیا فوج کیلیے تیل کی بجائے پانی 20 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||