|
مفتی سعید کی جگہ غلام نبی آزاد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس پارٹی نے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ مفتی سعید کی جگہ غلام نبی آزاد کو نیا وزیرِ اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے وزیرِ اعلیٰ جو بھارتی حکومت میں بطور ایک وفاقی وزیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، دو نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ دلی میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی ترجمان ایمبیکا سونی نے بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ریاستی اسمبلی کے ارکان سے ملاقاتوں کے بعد کیا۔ مفتی سعید کا تعلق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ دو ہزار دو میں ریاست کے وزیرِاعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ ان کی جماعت اور کانگریس میں اقتدار میں شرکت پر ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق مفتی سعید تین سال تک وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ کانگریس کے اس اعلان کے باوجود یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ چونکہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی زلزلے سے تباہی ہوئی ہے لہذا ہو سکتا ہے کہ ابھی مفتی محمد سعید ہی کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رکھا جائے۔ تاہم ریاستی اسمبلی کے کئی ارکان نے اس پر اعتراض بھی کیا تھا۔ غلام نبی آزاد پہلے ایسے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے جن کا تعلق جموں سے ہے۔ انہوں نے تیس برس پہلے سیاست کے میدان میں قدم رکھا تھا اور مہاراشٹر کی ریاست میں واسی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں وہ آل انڈیا یوتھ کانگریس کے صدر بن گئے۔ وزیر رہنے کے علاوہ غلام نبی آزاد نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ | اسی بارے میں حریت کو کانگریس کی دعوت 31 August, 2005 | انڈیا ’علیحدگی پسندوں کو بھی شامل کریں‘16 August, 2005 | انڈیا کشمیریوں کا دل جیتیں گے: منموہن14 November, 2004 | انڈیا ’تقسیم مذہبی بنیاد پر نہیں‘17 November, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||