BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 September, 2005, 08:49 GMT 13:49 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ممبئی پھر بارش میں ڈوُب گیا
 

 
 
ممبئی میں بارش
چھبیس جولائی کو ہونے والی بارش میں چار سو سے زیادہ لوگ ہوئے تھے
ممبئی میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بار پھر شہر کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔

وکرویلی پارک سائٹ میں ایک چٹان کھسکنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو چکی ہے اور تین زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ممبئی کے وسطی اور شمالی علاقے ایک بار پھر زیر آب آ چکے ہیں۔ لال باغ، کنگ سرکل، دادر، باندرہ، کالینہ، کرلا، اندھیری، گوریگاؤں، دہیسر سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں اور انہی علاقوں میں گزشتہ چھبیس جولائی کی قیامت خیز بارش میں سب سے زیادہ نقصان ہوا تھا ۔

ممبئی کے مضافات کے تمام سب وے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ممبئی میونسپل انتظامیہ نے ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی ممانعت کی گئی ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر جانی جوزف نے بتایا کہ شہریوں کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے افسران ہر جگہ موجود ہیں۔ جن علاقوں میں پانی بھر گیا ہے وہاں کا پانی پمپ کے ذریعہ نکالنے کا کام جاری ہے اس لیے چھبیس جولائی جیسے حالات نہیں ہو سکتے۔

کالینہ جولائی میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ تھا اور اب ایک بار پھر وہاں پانی بھر چکا ہے جس وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع کرنا پڑی ہے۔ لوگوں نے اپنے گھروں کا سامان محفوظ جگہ پر پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ کئی زیر آب علاقوں کےرہائشی محفوظ مقامات پر پناہ لینے چلے گئے ہیں۔

ویسٹرن، سینٹرل اور ہاربر تمام ٹرین سروسیز دھیمی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ویسٹرن ریلوے کے ذرائع کے مطابق ٹرینیں پندرہ منٹ تاخیر سے چل رہی ہیں۔

سینٹرل ریلوے کی ٹرینیں البتہ گزشتہ روز متاثر ہوئی تھیں کیونکہ دادر اور کرلا کے درمیان پٹریاں زیر آب آ گئی تھیں۔ تھانے سے ممبئی کی طرف آنے والی ٹرینیں اب شروع ہو چکی ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ولاس راؤ دیشمکھ نے کہا ہے کہ ریاست میں حالات قابو میں ہیں۔ انتظامیہ چوکس ہے اور جگہ جگہ کارپوریشن اور پولیس افسران موجود ہیں۔

ممبئی کے شہری کافی خوف زدہ ہیں کیونکہ انہوں نے چھبیس جولائی کو ہونے والی بارش میں چار سو زیادہ لوگوں کو کھو دیا تھا اور اس کے بعد پھیلنے والے وبائی امراض میں بھی سینکڑوں لوگ جاں بحق اور ہزارہا متاثر ہوئے تھے جن میں سے بہت سے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد