امیتابھ کی پہلی فلم 100 کروڑ کلب میں شامل

پیکو امیتابھ بچن کی پہلی فلم بنی ہے جس نے سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے

،تصویر کا ذریعہRaindrop Media

،تصویر کا کیپشنپیکو امیتابھ بچن کی پہلی فلم بنی ہے جس نے سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے

بالی وڈ کے معروف ترین اداکاروں میں شامل امیتابھ بچن ان دنوں بہت مسرور نظر آ رہے ہیں۔ ان کی خوشی کا سبب ان کی حالیہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ’پيكو" کی کامیابی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شوجت سرکار کی اس فلم نے ابھی تک 100 كروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

اس فلم میں ’سٹار آف دا ملینیئم‘ امیتابھ بچن کے ساتھ دیپکا پاڈوکون اور عرفان خان نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ امیتابھ بچن کی اداکاری والی یہ پہلی فلم ہے جس نے 100 کروڑ سے زیادہ کمائی کی ہے اور اس کلب میں شامل ہوئی ہے جس میں ابھی تک تین خانوں سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کا غلبہ رہا ہے۔

امیتابھ نے پیکو کی کامیابی سے بڑے مسرور دکھائی دے رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنامیتابھ نے پیکو کی کامیابی سے بڑے مسرور دکھائی دے رہے ہیں

آٹھ مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کامیابی پر بالی وڈ کے ’شہنشاہ‘ نے ٹوئٹر سے لے کر فیس بک تک تمام سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے فیس بک پر پوسٹ کیا: ’دنیا بھر میں پيكو نے 100 کروڑ کمائے، بہت اچھا۔ اس فلم سے اتنی زیاد کمائی کی امید نہیں کی تھی۔ آپ سب ناظرین کا شکریہ۔ یہ آپ ہی نے کیا ہے۔‘

انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا: ’پيكو‘ نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کی۔‘

دیپکا پاڈوکون ایسی کئی فلموں میں شامل رہی ہیں جس نے سو کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

دیپکا کی اداکاری والی کئی فلموں نے سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشندیپکا کی اداکاری والی کئی فلموں نے سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے

خیال رہے کہ سلمان خان کی سات فلمیں سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس دے چکی ہیں جب کہ اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم ’دھوم تھری‘ ہے۔

بالی وڈ ہیروز کی 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرنے والی فلمیں:

سلمان خان : دبنگ، دبنگ 2، ریڈی، باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگر، جے ہو اور کِک

عامرخان: گجنی، تھری ایڈیٹس، دھوم تھری اور پی کے۔

سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کی سب سے زیادہ فلمیں سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP REUTERS AFP

،تصویر کا کیپشنسلمان، شاہ رخ اور عامر خان کی سب سے زیادہ فلمیں سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہیں

شاہ رخ خان: ڈان 2، ’را ون‘، جب تک ہے جان، ہیپی نیو ایئر، چینئی ایکسپریس

اکشے کمار: راؤڈی راٹھور، ہاؤس فُل 2

اجے دیوگن: ’گول مال 3، بول بچن، سنگھم

رنبیر کپور: برفی، یہ جوانی ہے دیوانی

فرحان اختر: بھاگ ملکھا بھاگ