’دا ایکسپوزے‘ پروین بابی کی زندگی پر مبنی؟

،تصویر کا ذریعہZoya Afroz
بالی وڈ اداکار ہمیش ریشميا، یو یو ہنی سنگھ اور عرفان خان جیسے اداکاروں پر مشتمل فلم ’دا ایكسپوزے‘ جمعہ کو ریلیز ہو چکی ہے۔
اس فلم کے سے اپنا کریئر کی شروع کرنے والی زويا افروز 2013 میں مس انڈیا انٹرنیشنل منتخب ہوئی تھیں۔
فلم کی کہانی 60 کی دہائی پر مبنی ہے اور یہ ایک مرڈر مسٹری ہے۔ اطلاعات کے مطابق زويا کا کردار 70 کی دہائی کی مشہور اداکارہ پروین بابی سے متاثر ہے۔
بی بی سی کی مدھو پال سے بات کرتے ہوئے زويا نے کہا: ’یہ سچ ہے کہ میرے رول کے کچھ رنگ و آہنگ پروین بابی کے کردار سے ملتے ہیں۔ کچھ واقعات ضرور ان کی زندگی سے لیے گئے ہیں۔ لیکن کردار مکمل طور سے ان پر مبنی نہیں ہے۔‘
پروین بابی کو فلموں میں کامیابی کے باوجود ذاتی زندگی میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا رہا تھا۔
بہر حال زويا خود کو گذشتہ زمانے کی معروف اداکارہ مدھوبالا کی بہت بڑی پرستار کہتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے: ’ان (مدھوبالا) کا شرما کر سر جھکانا پھر ایک خاص ادا کے ساتھ سر اٹھانا کمال ہے۔ کوئی اداکارہ ویسا نہیں کر سکتی۔‘
زويا خود کو خوش قسمت کہتی ہیں کہ انھیں پہلی ہی فلم میں عرفان، یو یو ہنی سنگھ اور ہمیش ریشمیا جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فلم میں زويا نے جسم کی نمائش کی ہے اور بکنی بھی پہنی ہے۔ کیا شوٹنگ کے وقت انھیں دقت تو نہیں ہوئی؟
اس کے جواب میں زويا نے کہا: ’میں مس انڈیا پیجنٹ کے دوران بکنی راؤنڈ میں بہت سے لوگوں کے سامنے بکنی پہن چکی ہوں تو مجھے بھلا کیا مشکل ہونی تھی۔‘

،تصویر کا ذریعہ
بہر حال انھوں نے کہا ’میں آپ کو بتا دوں کہ بکنی پہننا اتنا آسان کام بھی نہیں ہے کیونکہ اسے پہن کر آپ کو ٹھیک طریقے سے کیری کرنا آنا چاہیے ورنہ آپ کارٹون لگ سکتے ہو۔‘







