کم کارڈیشیئن نے کانیے ویسٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا

کم کارڈیشیئن، کانیے ویسٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

امریکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشیئن نے ریپر کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

یہ جوڑا تقریباً سات سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اور ان کے ایک دوسرے سے چار بچے ہیں۔

ازدواجی مشکلات کی کئی ماہ سے گردش کر رہی افواہوں کے بعد سلیبرٹی نیوز ویب سائٹ ٹی ایم زی نے یہ خبر بریک کی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 40 سالہ ریئلٹی ٹی وی سٹار نے بچوں کی مشترکہ قانونی اور جسمانی تحویل کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دونوں میں سے کسی نے بھی عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ جوڑا دنیا کے سب سے معروف سٹارز میں سے ہے اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں انتہائی کامیاب ہیں۔

کم کو سب سے پہلے اُن کے خاندان سے متعلق ای! ٹیلیویژن کے ایک ریئلٹی شو کی وجہ سے 2007 میں شہرت ملی۔ تب سے لے کر اب تک کیپنگ اپ ود دی کارڈیشیئنز انتہائی مقبول پروگرام رہا ہے اور آئندہ سال اس کی اکیسویں اور آخری سیریز نشر ہوگی۔

انھیں کاروبار کے بھی کئی شعبوں میں کامیابی ملی ہے جس میں موبائل ایپس سے لے کر میک اپ تک شامل ہے۔ فوربز کے مطابق ان کی ذاتی دولت 78 کروڑ ڈالر کے قریب ہے۔

دوسری جانب کانیے ویسٹ 15 سال سے بھی زیادہ عرصے سے ریپ موسیقی کے سب سے بڑے ناموں میں سے ہیں۔ گریمی ایوارڈ جیتنے والے موسیقار نے فیشن ڈیزائننگ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

کم کارڈیشیئن، کانیے ویسٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

یہ جوڑا پہلے کئی سالوں تک دوست رہا اور ویسٹ 2010 میں اس خاندان کے ریئلٹی شو میں بھی آئے تھے۔

ان کی پہلی بیٹی نارتھ جون 2013 میں پیدا ہوئیں۔

کانیے ویسٹ نے کم کارڈیشیئن کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے سان فرانسسکو جائنٹس بیس بال سٹیڈیم کرائے پر لیا اور ایک آرکیسٹرا کی خدمات حاصل کی تھیں۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 1
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 1

ان کی شادی مئی 2014 میں اٹلی میں ہوئی اور شادی کے دن اُن کے بوسے کی تصویر اس وقت انسٹاگرام کی سب سے زیادہ لائک کی جانے والی پوسٹ بنی۔ اس وقت تک وہ اور ان کی بہنیں سوشل میڈیا کو ایک آرٹ فارم میں بدل چکی تھیں اور ان کی آن لائن مقبولیت نے ان کی کاروباری کامیابی اور شہرت کو مزید بلندی پر پہنچا دیا۔

کارڈیشیئن نے اس سے اگلے سال اس جوڑے کے پہلے بیٹے سینٹ ویسٹ کو جنم دیا۔ بعد میں ان کے دو مزید بچے شکاگو اور سام ایک متبادل ماں (سروگیٹ) کے ذریعے پیدا ہوئے کیونکہ کم کارڈیشیئن اپنے گذشتہ حمل کے دوران طبی پیچیدگیوں کی شکار ہوئی تھیں۔

یہ جوڑا شاید ہی کبھی ٹیبلائڈ اخباروں کی شہ سرخیوں سے دور رہا ہو، خاص طور پر تب جب کم کارڈیشیئن کو پیرس میں 2016 میں اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا تھا۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 2
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 2

گذشتہ سال کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی دوڑ میں حصہ لیا مگر ناکام رہے۔ اپنی مہم کے دوران ریپر کی آن لائن پوسٹس اور عوام کے سامنے آنے کے انداز نے تشویش کو جنم دیا اور کم کارڈیشیئن کو اس حوالے سے بات کرنی پڑی۔

اُنھوں نے کہا کہ اُن کے شوہر کو بائی پولر ڈس آرڈر ہے اور وہ 'زبردست مگر پیچیدہ شخص' ہیں۔ اُنھوں نے عوام اور میڈیا سے کہا کہ وہ اُن کی ذہنی صحت کے حوالے سے زیادہ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

Instagram پوسٹ نظرانداز کریں, 3
Instagram کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

Instagram پوسٹ کا اختتام, 3

اُن کی طلاق کی افواہیں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اُنھوں نے مشہور وکیل لورا ویسر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

پیج سِکس کے مطابق جنوری میں طے پا گیا تھا کہ طلاق کی کارروائی شروع کی جائے گی اور دعویٰ کیا کہ کانیے ویسٹ نے تہوار کا موسم کیلیفورنیا میں مقیم اس خاندان سے دور وائیومنگ میں اپنے رینچ پر گزارا تھا۔