کم کارڈیشیئن، آن لائن سرچ کی جانے والی ’خطرناک ترین‘ سلیبرٹی

Kim Kardashian

،تصویر کا ذریعہGetty Images

سائبر سکیورٹی فرم کے مطابق ٹیلی وژن ریئلٹی سٹار کم کارڈیشیئن کا نام آن لائن سرچ کیا جائے تو یہ کئی وائرس زدہ سافٹ ویئر تک لے جاتا ہے۔

سنہ 2018 میں یہ سب سے زیادہ خطرناک سرچ کیا جانے والا نام ثابت ہوا ہے۔

مکافے نام سکیورٹی فرم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کم کے نام سے کتنے لنکس ہیں جو دراصل کسی وائرس تک لے جاتے ہیں۔

گذشتہ برس یہی صورتحال کریگ ڈیوڈ کے نام کے ساتھ تھی۔

Naomi Campbell

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمیکافے کے مطابق اس حوالے سے سپر ماڈل ناؤمی کیمپبیل دوسرے نمبر پر ہیں

برطانیہ کے ایسے فنکاروں کی فہرست میں سپر ماڈل ناؤمی کیمپبیل دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کم کی بہن کورٹنی کارڈیشیئن تیسرے نمبر پر ہیں۔

گلوکارہ اڈیل اور لو آئی لینڈ کی میزبان کیرولائن اس فہرست کے پہلے پانچ ناموں میں شامل ہیں۔

اورنج از دی نیو بلیک کی اداکارہ روبی روز ایسے ہی فنکاروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔

Ruby Rose

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنروبی روز ایسے ہی فنکاروں کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں

مکافے کا کہنا ہے کہ سائبر مجرم دراصل وائرس پھیلانے والی ویب سائٹس پر کلک کروانے کے لیے ان مشہور شخصیات کے ناموں کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ ویب سائٹس نہ صرف وائرس منتقل کرنے بلکہ لوگوں کی ذاتی معلومات اور پاس ورڈ چرانے کے لیے استمعال ہوتی ہیں۔

مکافے کے چیف سائنسدان راج سمانی کا کہنا ہے کہ ’ہم ایک تیز رفتار دنیا میں رہتے ہیں جس پر پاپ کلچر اور سوشل میڈیا کا کافی اثر ہے۔`

’یہاں آپ کے پاس لاتعداد ذریعے اور آلات ہیں جن کے ذریعے آپ تفریح حاصل کر سکتے ہیں۔‘

سائبر سکیورٹی فرم کا کہنا ہے کہ وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے آپ قابلِ بھروسہ ذرائع کے لنکس پر جائیں۔

فرم نے لوگوں کو اپنے آلات میں اینٹی وائرس بھی اپ ڈیٹ کرتے رہنے کا مشورہ دیا۔