ماہرہ خان: میں ایک اچھا رول ماڈل بننے کی کوشش کروں گی

،ویڈیو کیپشنماہرہ خان: ہمیشہ یہی سوچا تھا کہ کروں گی تو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کروں گی

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں رنبیر کپور کے ساتھ سامنے آنے والی اپنی تصاویر پر پیدا ہونے والے تنازعے کے بارے میں بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی چپ رہنے میں زیادہ طاقت ہوتی ہے۔

ماہرہ خان سے متعلق پڑھیے:

اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم 'ورنہ' 17 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کے ہدایتکار شعیب منصور ہیں۔ ماہرہ کہتی ہيں کہ فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بی بی سی کی شمائلہ جعفری کے ساتھ اس خصوصی انٹرويو ميں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے تنازعے پر بھی بات کی۔