ہلیری کلنٹن ’صحت مند اور فِٹ‘ ہیں: ڈاکٹر

،تصویر کا ذریعہGetty
ہلیری کلنٹن کی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لیے ’صحت مند اور فِٹ ہیں۔‘
ان کی انتخابی مہم نے ان کی طبی معلومات نشر کی ہیں جن کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار نمونیا کی تشخیص کے بعد بحال ہو رہی ہیں۔
اسی دوران ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی صحت کے بارے میں معلومات ظاہر کی ہیں۔
کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات سے دوبارہ اپنی مہم شروع کریں گی۔ وہ گذشتہ اختتامِ ہفتہ اچانک بیمار پڑ گئی تھیں۔
دونوں کا شمار معمر ترین امریکی صدارتی امیدواروں میں ہوتا ہے، اور ان پر خاصا دباؤ تھا کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔
اتوار کو 68 سالہ کلنٹن کو نائن الیون کی ایکتقریب کے دوران چکر آ گیا تھا۔
ان کی مہم نے بدھ کو کہا کہ ان کی ڈاکٹر کے مطابق ان کے مکمل طبی معائنے کے نتائج ’نارمل‘ تھے اور ان کی ’دماغی حالت بہت عمدہ ہے۔‘
ڈاکٹر لیزا بارڈیک نے کہا کہ کلنٹن جراثیم کش ادویات اور آرام کے بعد رو بہ صحت ہو رہی ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہGetty
کلنٹن کی مہم نے کہا کہ ان کی چھاتی کے ایکس رے سے ’معمولی، غیر متعدی بیکٹیریل نمونیا‘ ظاہر ہوا ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ایک حالیہ طبی معائنے کی رپورٹ اسی ہفتے جاری کریں گے۔
فی الحال انھوں نے ڈاکٹر آز شو میں ایک صفحے پر مشتمل تفصیلات پیش کی ہیں۔
ٹرمپ مسلسل کہتے آئے ہیں کہ کلنٹن کے پاس صدر بننے کے لیے درکار جسمانی اور ذہنی قوت نہیں ہے۔
تاہم کلنٹن کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کے مخالفین ان کی صحت کے بارے میں ایک ’پاگلانہ سازشی نظریہ‘ پھیلا رہے ہیں۔







