نائجیریا کی دو مسجدوں میں دھماکے، 42 ہلاک

حالیہ چند برسوں میں بوکوحرام کی کارروائیوں سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحالیہ چند برسوں میں بوکوحرام کی کارروائیوں سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں

نائیجیریا میں حکام کے مطابق دو بم دھماکوں میں 42 افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پہلا دھماکہ شمال مشرقی نائیجیریا کے يولا میں ایک نو تعمیر شدہ مسجد میں ہوا، جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس سے پہلے میدوغوری میں ہوئے ایک خودکش حملے میں 15 افراد کی موت ہو ئی تھی۔

<link type="page"><caption> بوکوحرام کو جلد شکست ہو جائے گی؟</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151002_bokoharam_analysis_rh.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> بوکو حرام کا تباہی وبربادی کا کھیل</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/03/150316_boko_haram_atk.shtml" platform="highweb"/></link>

اب تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ ان حملوں میں کون ملوث تھا لیکن اس علاقے میں اسلامی شدت پسند تمظیم بوکو حرام اس طرح کے حملے کرتا رہا ہے.

خیال رہے کہ اس شدت پسند تنظیم کی جانب سے عیسائیوں اور مسلمانوں دونوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

میدوغوری میں ہونے والے دھماکہ جمعے کی علی الصبح نماز کے وقت ہوا۔

ایک عینی شاید نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

دوسرا دھماکہ یولا میں جمعے کی نماز کے وقت ہوا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں میں بوکوحرام کی کارروائیوں سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔