امریکہ اور چین کی سائبر کےمیدان میں صلح

،تصویر کا ذریعہAFP
امریکی صدراور چینی صدر نےاعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں کےمابین سائبر جرائم کو روکنے کےلیےمزید اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ دونوں ملکوں میں طے پایا ہے کہ کوئی ملک بھی معاشی سائبر جرائم میں ملوث نہیں ہوگا۔
سائبر جرائم کی ڈیل میں کاروباری رازوں کو چوری نہ کرنے کا تو ذکر کیا گیا ہے لیکن اس میں قومی سلامتی کے رازوں کے حوالے سےکچھ نہیں کہا گیا ہے۔
چینی صدر شی جی پنگ نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو محدود کرنے کا عہد کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ مستقبل میں چین کو مبینہ سائبر جرائم میں شریک ہونے کی پاداش میں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
براک اوباما نے کہا کہ سائبر جرائم کو ہر صورت میں رکنا ہے، اب سوال یہ ہے کہ ان الفاظ پر کتنا عمل کیا جاتا ہے۔
پابندیوں کے حوالے امریکی صدر نے کہا کہ پابندیوں کے علاوہ ان کے پاس جو بھی ذرائع ہیں انھیں استعمال کر کے سائبر جرائم کو روکنے کی کوشش کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف سائبر جرائم میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملک جانتے بوجھتے ایسے حرکتوں کی حمایت نہیں کریں گے اور دونوں ملک سائبر کی حدود میں اچھے رویے کا مظاہرہ کریں گے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ محاظ آرائی اور تلخی دونوں کے لیے اچھا انتخاب نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے بحر جنوبی چین میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔







