شامی باغی گروپوں کی آپس میں لڑائی شروع

شام کے شمالی علاقوں میں سرگرم باغیوں گروپوں کے درمیان رقہ شہر تک پھیل گئی ہے۔
علاقے میں سرگرم کارکنوں کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ عراق اور لیونٹ کی اسلامی امارات ( آئی ایس ائی ایس) کے ہیڈ کواٹر پر گزشتہ شب بھی حملے کیےگئے۔
آئی ایس ائی ایس اور دیگر باغی گروپوں کے درمیان لڑائی کا یہ تازہ واقع ہے۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں الطبقہ کے علاقے میں بھی لڑائی ہوئی ہے۔
آئی ایس آئی ایس نامی گروہ پر انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیےگئے ہیں۔
آئی ایس ائی ایس پر لگنے والے الزامات میں تشدد ، سرِ عام سزائیں اور سینکڑوں کی تعداد میں صحافیوں، کارکنوں اور مغرب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو رقہ کے ہیڈکواٹر میں قید رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔
معتدل اور اسلامی گروہ کا اتحاد جو صدر بشار الاسد کی حکومت کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اب ملک کے شمال میں آئی ایس آئی ایس کے سامنے صف آرا ہو گیا ہے۔
گو اس اتحاد میں شامل گروپوں کے درمیان بہت سے اختلافات موجود ہیں ہیں لیکن آئی ایس ائی ایس سے نفرت ان میں قدرِ مشترک ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
باغیوں کے اس اتحاد میں نصرا فرنٹ بھی شامل ہے جو القاعدہ سے روابط کا دعویٰ کرتا ہے۔
نصرا فرنٹ اور آئی ایس ائی ایس حالیہ اختلافات سے قبل القاعدہ کی ایک ہی قیادت سے رہنمائی لیتے تھے۔







