مصر: احتجاج کی تیاری، صدر مرسی کےحامی سڑکوں پر

مصر کے صدر محمد مرسی کی صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک میں بڑے مظاہروں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
صدر مرسی کے مخالفین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے صدر مرسی کو اقتدار سے علیحدہ کرنے سے متعلق ایک پٹیشن پر تیرہ ملین لوگوں نےدستخط کیے ہیں۔ سیکولر جماعتوں نے تیس جون کو محمد مرسی کی صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
مخالفین کے احتجاج سے پہلے صدر مرسی کے حامی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
جعمہ کے روز ہزاروں افراد نے قاہرہ میں صدارتی محل کے نزدیک اہم شاہراہ پر اکھٹے ہو کر صدر مرسی کے حق میں نعرے بلند کیے۔
صدر مرسی کے حامیوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن میں اپنے ہم وطنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کی رائے کا احترام کریں کیونکہ صدر مرسی ایک صاف اور شفاف الیکشن کے نتیجے میں صدر منتخب ہوئے ہیں۔
مصر میں یہ مظاہرے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔محمد مرسی کے اقتدار میں آنے کے بعد ملکی معیشت مشکلات کا شکار رہی ہے ۔ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ملکی سیاحت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے سیاحوں نے مصر سے منہ موڑ لیا ہے۔
مصر میں روز بروز بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے، ایندھن کی کمی ہے اور زرِمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







