بچوں کی بچانے کی بڑی مہم

دنیا بھر میں مرنے والے بچوں میں سے بیس فیصد بچے بھارت میں ہلاک ہوتے ہیں
،تصویر کا کیپشندنیا بھر میں مرنے والے بچوں میں سے بیس فیصد بچے بھارت میں ہلاک ہوتے ہیں

بچوں کے لیے فلاحی کام کرنے والی عالمی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ بہت بڑے پیمانے پر ایک مہم شروع کرنے والی ہے جس کے دوران لوگوں کو باور کرایا جائے گا کہ ان کا بہت تھوڑا سا مالی عطیہ دنیا بھر میں بچوں کی زندگیاں بچانے میں انہتائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ چالیس ارب ڈالر کی اضافی امداد سے ہزاروں بچوں کی جان جو پانچ سال سے کم عمر سے پہلے ہی قابل علاج بیماریوں کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں بچایا جا سکتا ہے۔

سیو دا چلڈرن نے خاص طور پر بھارت کی صورت حال کو اجاگر کیا ہے جہاں تیز رفتار اقتصادی ترقی کے باوجور صورت حال انتہائی خراب ہے۔ تنظیم کے مطابق دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر میں مرنے ہر سو بچوں میں سے بیس بچے بھارت میں ہلاک ہوتے ہیں۔

تنظیم نے کہا کہ یہ اکثر اس لیے واقع ہوتی ہیں کیونکہ ان بچوں کو وقت پر علاج کی سہولیات میسر نہیں آتیں۔