آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پرنس فلپ: ایک آفسر، شوہر اور والد
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ 99 برس کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔
20 نومبر 1947 کو شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد شاہی جوڑے کا ساتھ 70 برس سے زیادہ عرصے تک رہا۔ لیفٹیننٹ فلپ ماؤنٹ بیٹن اس وقت 26 برس کے تھے اور اس وقت کی شہزادی الزبتھ کی عمر 21 برس تھی۔ پرنس فلپ کبھی بھی تخت کے جانشین نہیں تھے اور شاہی تخت کا جانشین ان کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس ہیں۔ توانائی سے بھرپور اور باعمل شہزادہ فلپ نے برطانوی شاہی خاندان کو جدید طرز پر لانے میں مدد کی تھی۔