ٹک ٹاک: اویغوروں کے حراستی مراکز پر تنقید کرنے والی فیروزہ عزیز کہتی ہیں وہ آگاہی پھیلانے کے لیے ویڈیوز بناتی رہیں گی

،ویڈیو کیپشنفیروزہ عزیز: ’میں ٹک ٹاک سے ڈرتی نہیں، ایسی ویڈیوز بناتی رہوں گی‘

17 سالہ فیروزہ عزیز نے جب اپنی میک اپ ویڈیو کے دوران چین میں اویغوروں کے ’حراستی مراکز‘ پر تنقید کی تو ٹک ٹاک نے کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

اگرچہ سوشل میڈیا سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان کا اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ نہیں بنی، لیکن فیروزہ کہتی ہیں انھیں کمپنی کی بات پر مکمل طور پر یقین نہیں ہے۔

دیکھیے وائرل ویڈیو کی خالق فیروزہ عزیز سے بی بی سی کی گفتگو۔