جمال خاشقجی قتل کا ایک سال: ’خاشقجی کی موت ریاستی قتل ہے‘

صحافی جمال خاشقجی ترکی میں اپنے ملک کے سفارتخانے گئے اور کبھی واپس نہیں آئے۔ ان کا سعودی سفارتخانے میں قتل کردیا گیا۔ اس واقعے کو ایک سال گزر گیا ہے اور ان کے عزیز و اقارب اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی طرف سے کی گئی تفتیش میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک 'ریاستی قتل' تھا اور اس کی ذمہ داری سعودی قیادت پر عائد ہوتی ہے تاہم سعودی حکمران اس کی تردید کرتے ہیں۔