رفع حاجت کے دوران سانپ نے ڈس لیا

،تصویر کا ذریعہJASMINE ZELENY
آسٹریلیا کے شہر برزبین میں ہیلن رچررڈ کو اس وقت سانپ نے ڈس لیا جب وہ رفع حاجت کے لیے کموڈ پر بیٹھیں لیکن خوش قسمتی سے سانپ زیریلا نہیں تھا۔
59 سالہ ہیلین رچرڈز کے ساتھ یہ واقعہ منگل کے روز برزبین میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر میں پیش آیا جب ڈیڑھ میڑ میٹر لمبے کارپٹ پائتھن نے ڈس لیا۔
سانپ پکڑنے والی جیسمین زیلینی جنھوں نے سانپ کو ٹوئیلٹ سے نکالا، کا کہنا تھا کہ اس گرم موسم میں سانپوں کا پانی کی تلاش میں ٹوائیلٹ میں آ جانا غیر معمولی بات نہیں۔ یلین رچرڈز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہیں ایک ’چبھتا ہوا ڈنگ‘ محسوس ہوا۔
انھوں نے دی کوریئر میل نامی اخبار کو بتایا کہ جب مجھے ڈنگ لگا تو میں نے چھلانگ ماری اور جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو ایک لمبی گردن والی کچھوے نما شے کو سر واپس گھسیٹتے دیکھا۔‘

،تصویر کا ذریعہJASMINE ZELENY
جیسمین زیلینی نے بتایا کہ انھوں نے ہیلین رچرڈز کو سانپ کے ڈسنے سے آنے والے زخم پر جراثیم کُش دوا لگائی۔
جیسمین زیلینی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہیلین رچرڈز کے کموڈ پر بیٹھنے کی بدولت سانپ کا باہر نکلنے کا رستہ بند ہو گیا جس سے خوفزدہ ہو کر اس نے حملہ کر دیا۔
جیسمین زیلینی نے کہا:’میرے پہنچنے تک ہیلین رچرڈز نے سانپ کو قابو کرلیا تھا اور اب تک پُرسکون ہوچُکی تھیں۔ انھوں نے سارے واقعے میں بہادری کا مظاہرہ کیا‘۔
کارپٹ پایتھن آسٹریلیا کہ مشرقی ساحل پر کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ وہ زہریلے نہیں ہوتے لیکن ڈسے جانے کہ بعد ٹیٹنیس کا شاٹ لگوانا لازم ہوجاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آسٹریلیا نے گزشتہ کچھ دنوں میں شدید گرمی کا سامنا کیا ہے جس نے درجن قومی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ بےشمار جنگلی جانور اس سے متاثر ہوئے ہیں اور بیشتر گھوڑوں، مقامی چمگادڑوں اور مچھلیوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔










