لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے اوپر ڈرونز دیکھے جانے کے بعد فلائٹ آپریشن معطل

،تصویر کا ذریعہPA
برطانوی دارالحکومت لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے اوپر دو ڈرونز کی اڑان کی اطلاعات کے بعد فلائٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔
گیٹ وک ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب دو ڈرونز دیکھے جانے کے بعد پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
گیٹ وک ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے متنبہ کیا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی معطلی جعمرات تک جاری رہ سکتی ہے۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ڈرونز دیکھے جانے کے وقت ایئر پورٹ پر کوئی پرواز موجود نہیں تھی اور وہ سسیکس پولیس کے ساتھ ڈرونز دیکھے جانے کی تفتیش کر رہی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ترجمان نے مسافروں کو تکلیف پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کی حفاظت ان کی ’اولین ترجیح‘ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ایئر پورٹس کی جانب موڑنے کی باتیں کر رہے ہیں جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔
فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



