انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی ارجنٹائن آمد پر آپو کی تصویر نشر کرنے پر تنازع

،تصویر کا ذریعہTCFFC
ارجنٹائن میں ایک ٹی وی چینل کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی مشہور کارٹون سیریز سمپسنز کے کردار آپو کے طور پر پیش کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
جمعے کو جی 20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کا جہاز جب ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس کے ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو ٹی وی چینل کرونیکا نے اس خبر کو نشر کرتے ہوئے ہیڈ لائن لگائی’ آپو پہنچ گئے‘ اور اس کے ساتھ جہاز اور آپو کی تصویر کو جوڑ کر پیش کیا۔
اس بارے میں مزید پڑھیے
ٹی وی چینل کی جانب سے اس انداز میں خبر نشر کرنے پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید اور غصے کا اظہار کیا ہے اور بعض نے نسل پرستی پر مبنی فعل بھی قرار دیا ہے۔
1990 کی دہائی سے شروع ہونے والی مشہور کارٹون سیریز میں آپو کا کردار کا دکاندار کا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1

انڈین نژاد امریکی کامک ہری کونڈابلو نے آپو کے کرادر کے بارے میں 2017 میں ایک دستاویزی فلم بنائی تھی جس میں دلائل دیے گئے تھے کہ آپو کے کردار کو نسل پرستی پر مبنی قدامت پسند رائے کی بنیاد پر بنایا گیا تھا۔
ہری کونڈابلو نے اس وقت بی بی سی کو بتایا تھا کہ اس کردار میں مسئلہ ہے کیونکہ آپو کو اس طرح دکھایا گیا ہے کہ ان کی خاندان کی مرضی سے کی گئی شادی ہے اور اس سے کئی بچے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم دیگر افراد اس سے اتفاق نہیں کرتے اور ان کا کہنا ہے کہ سیریز کے تمام کردار سٹیریو ٹائپ ہی ہیں۔
ٹی وی چینل کرونیکا کی خبر پر ہری کونڈابلو نے ٹویٹ کی اور سوال کیا کہ’ یہ سچ نہیں ہو سکتا۔۔۔ ٹھیک؟۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2

دوسری نے کہا کہ ایسا موازانہ کرنا غیر ملکی رہنما کی توہین ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3

جی 20 کا سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں تنازع ہی سوشل میڈیا پر نہیں چھایا ہوا ہے بلکہ فرانسیسی صدر کی آمد کے پر بھی کوئی بحث ہو رہی ہے کیونکہ جب صدر ایمانوئل میخواں کا جہاز لینڈ کیا تو رن وے پر ان کے استقبال کے لیے کوئی بپی موجود نہیں تھا۔
ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا بلکہ صدر کے استقبال کے لیے آنے والے میزبان ملک کے وفد کو ایئر پورٹ پر پہنچنے میں تاخیر ہو گئی۔